مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ‘ بھارتی ناظم الامور کی طلبی‘ پاکستان کا احتجاج

سری نگر/اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہا ریکجہتی کے لیے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور منایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال، کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور بھارت مخالف نعرے جبکہ پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو مزید پڑھیں

مقبوضہ وادی: غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا نوٹیفکیشن جاری

سرینگر(خبر ایجنسیاں)مودی کی زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں کسی بھی غیر کشمیری کوزمینیں خریدنے کی اجازت دینے کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری حکمنامے کو مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر مزید پڑھیں

بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلا اشتعال گولہ باری

تتہ پانی(آن لائن ) کنٹرول لائن پر تتہ پانی ، سہڑہ ،درہ شیرخان سیکٹرز میں بھارتی فوج کی دوبارہ بلا ا شتعال گولہ باری، متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز فجر کے وقت بھارتی فوج نے اچانک بلااشتعال گولہ باری شروع کردی اور مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے‘ بلاول

اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی کوشش بھی کی گئی تو عوام کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔اسکردو میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن اقتدار کا نہیں، آپ کے مستقبل کا الیکشن ہے مزید پڑھیں

کشمور ، گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی، فرانس مخالف نعرے

کشمور(نامہ نگار) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت مزاری ہائوس سے تھرمل پاورگڈو کے گیٹ نمبر ون تک حرمت رسول ؐ ریلی نکالی گئی۔شرکا حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے،غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں ، فرانس مردہ باد ، فرانسیسی صدر مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ مزید پڑھیں

حالات کی خرابی کی وجہ بے حس حکمران ہیں‘خورشید شاہ

سکھر (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں، حکومت عوام کو تحفظ دینے کے بجائے اپوزیشن کو فتح کرنے میں مصروف ہے، حالات کے ذمے دار سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہیں، مزید پڑھیں

جموں و کشمیر: بھارتیوں کیلئے بغیر سرٹیفٹکٹ زمین خریدنے کا قانون نافذ

بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں شہریوں کو بغیر کسی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر زمین خریدنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے لاگو کیے گئے نئے قانون کے مطابق اب بھارت کا کوئی بھی شہری جموں و کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے۔ وزارت داخلہ مزید پڑھیں

کورونا : حکومت کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائےصحت   فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وبا کو روکنے کے لیے پابندیوں اور سختی کرناضروری ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اضافی سختی کی جائے گی۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے  حکومت پابندیاں اور سختیاں مزید پڑھیں