کراچی: گیس پریشر کم‘ صنعتی پیداوار بری طرح متاثر

کراچی: فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقے میں صنعتوں کو 50 فیصد کم پریشر کے ساتھ قدرتی گیس کی سپلائی سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور ایس ایس جی سی نے صنعتی علاقوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل بحال نہ کی مزید پڑھیں

سندھ میں سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر

کراچی: سندھ حکومت نے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سب سے مشکل فیصلہ اسکول کے کھولنے کا تھا تاہم اسکول کھلنے مزید پڑھیں

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا سعید غنی سے استعفے کا مطالبہ

چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی پرویز ہارون نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے کے سعید غنی کےفیصلوں کی مذمت کرتےہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز ہارون نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ وفاقی حکومت اور این سی او سی مزید پڑھیں

کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئے بند

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل مزید پڑھیں

اپوزیشن کل اے پی سی میں لاقانونیت پھیلانے کا پلان بنائے گی، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ  کل کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی )میں اپوزیشن مل بیٹھ کر ملک میں بدامنی اور لاقانونیت پھیلانے کا پلان بنائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ مزید پڑھیں

نواز شریف کو اگر ملک کا درد ہے تو کل واپسی کا اعلان کریں،شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اگر ملک کا درد ہے تو کل واپسی کا اعلان کریں، کسی نے بھی اے پی سی کو نہیں روکا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہاکہ کل اے پی سی میںنواز شریف کو خطاب مزید پڑھیں

بلوچستان ‘ 68 سے زاید طلبہ میں کورونا کی تصدیق‘ کئی اسکولز بند

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کئی سرکاری اسکول کورونا وائرس کے باعث دوبارہ بند کردیے گئے۔ ڈائریکٹرایجوکیشن بلوچستان نظام الدین مینگل کے مطابق محکمہ صحت کی نشاندہی پر کوئٹہ کے 2 اسکولوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جہاں متاثرہ مریض پائے گئے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹائون میں مزید پڑھیں

کورونا وبا میں آنے والے بیرونی فنڈز کا آڈٹ کرایا جائے، سراج الحق

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے باہر سے آنے والی امدادی رقوم کا آڈٹ کرایا جائے ۔حکومت نے امدادی رقوم متاثرین تک پہنچانے کے بجائے اپنے بجٹ کا حصہ بنا لیا۔ امدادی فنڈز سے تعلیمی اداروں اور چھوٹے مزید پڑھیں

حیدر آباد،کار سے 98 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف پورٹر) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) کی بڑی کاروائی کارروائی۔ 98 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق آٹو بھان روڈ پر مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران کار کے اندر سے98کلو چرس تحویل میں لیکر ملزم امداد علی کا گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو یوسف مزید پڑھیں

سرینا عیسیٰ کو 3 کروڑ روپے واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ انہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 کروڑ روپے واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا حکم نامہ بھیجا ہے۔سرینا عیسیٰ کا مؤقف ہے کہ ایف بی آر نے انہیں سنے بغیر غیرقانونی آرڈرپاس کیا ہے جسے مزید پڑھیں