موٹروے پر ٹریفک حادثہ‘ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق

گوجرہ(آئی این پی)موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں بدقسمت ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ،8سالہ بچہ زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق کوارٹر نمبر4 فتح پور،کوٹ اعظم، ضلع لیہ کا بدقسمت خاندان بذریعہ موٹروے لاہور سے واپس لیہ جارہے تھے کہ پینسرہ کے قریب موٹروے ایم فور پر پہنچے تو مزید پڑھیں

الخدمت آرفن پروگرام کے تحت فن مصوری و مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت فن مصوری و مضمون نویسی مقابلہ تقریب سے سید یونس حافظ طاہر مجید،ناصر الدین شیخ، ڈاکٹر سید نذیر حیدر ودیگر خطاب کررہے ہیں،طلبہ میں شیلڈ و سرٹیفکیٹ تقسیم کیا جارہا ہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام سندھ ریجن کے تحت مزید پڑھیں

اے پی سی: سلیکٹڈ حکومت کو کوڑے دان میں ڈالنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو کوڑے دان میں ڈالنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے، انتخابات میں سیاسی انجینیرنگ ہوئی، آمریت مزید پڑھیں

حکومت نے فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کی: سینیٹر سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کی، ملک میں عدلیہ بھی کنٹرول سسٹم کے ساتھ چل رہا ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا ادارہ نور حق میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی مزید پڑھیں

کورونا: 24گھنٹے میں صرف ایک مریض لقمہ اجل بنا

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 جبکہ 6416 مریض انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 626، پنجاب میں 98,368 ،بلوچستان میں 14,269 خیبرپختونخواہ 37,317، گلگت بلتستان میں مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کا تقریر براہ راست نہ دکھانے پر بلاول سے احتجاج

اسلام آباد:آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں تقریر نہ دکھانے پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے احتجاج کیا،انہون نے کہا کہ باقی لوگوں کی تقریر براہ راست دکھائی گئیں، میری تقریر کیوں نہیں دکھائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  بلاول بھٹو نے وضاحت کے لیے مریم اورنگزیب مزید پڑھیں

تقریر براہ راست نشر ہونے سے یہ خود ایکسپوز ہوگئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر طلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا ہے کہ اداروں کو نواز شریف کی تقریر کا نوٹس لینا چائیے، اچھا ہوا نواز شریف کی تقریر براہ راست نشر ہونے سے یہ خود ایکسپوز ہوئے، بحث ہونی چاہیے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں

ٹرمپ جسٹس گنزبرگ کے انتقال سے سپریم کورٹ کی خالی نشست پر خاتون جج کی نامزدگی کریں گے

ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال کے بعد وہ اُن کی جگہ کسی خاتون جج کو ہی اس عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔ ہفتے کو شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا مزید پڑھیں

مسئلہ کشمیر طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوگا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گذشتہ 7 دہائیوں سے کررہاہے تاہم طاقت کے استعمال سے مزید پڑھیں

سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری مزید پڑھیں