لاہور: والٹن ائیر پورٹ پر طیارے کو حادثہ پیش آگیا جس میں زیر تربیت خاتون پائلٹ محفوظ رہی۔ حادثہ نجی کلب کے تربیتی طیارے کو پیش آیا رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا فرنٹ ٹائر ٹوٹ گیا۔ طیارے AP-BED خاتون پائلٹ پریسا امتیاز اڑا رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے طیارے کی پائلٹ حادثے میں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بین الاقوامی وقومی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 686روپے کی کمی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1939ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس مزید پڑھیں
ملک کو گیس دینے والے صوبے کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، ایمپلائرز فیڈریشن
کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے بلوچستان کی صنعتوں کے گیس پریشر میں مسلسل کمی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو مساوی پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔ ایمپلائرز فیڈریشن کے صدر اسماعیل ستار نے کہاہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی صنعتوں کے گیس پریشر میں نمایاں کمی مزید پڑھیں
ملک کو کورونا سے نمٹنے کیلیے ساڑھے 3 ارب ڈالرز سے زائد امداد ملی، وزارت خزانہ
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے واجب الادا مزید پڑھیں
ایف آئی اے جن الزامات پر بلا رہا ہےان کا چینی کی قیمت سے تعلق ہی نہیں،جہانگیرترین
لاہور: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایف آئی اے جن الزامات پر مجھے طلب کررہا ہے ان کا چینی کی قیمت سے تعلق نہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے ردعمل میں کہا کہ میرے متعلق کہانی گھڑ کے ایک خود ساختہ کیس بنایا مزید پڑھیں
ملک میں شیعہ سنی فسادات کی بھارتی سازش ناکام بنا دی، شیخ رشید
راولپنڈی: وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی بھارت کی سازش ناکام بنا دی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راول پنڈی میں ریلوے اسپتال کی اپ گریڈیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں شیعہ سنی مزید پڑھیں
کرپٹ لوگوں سے حاصل پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کرپٹ لوگوں سے حاصل ہونے والا پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس مزید پڑھیں
آصف زرداری کی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کے ریفرنسز خارج کرنے کی مزید پڑھیں
لاہور موٹروے واقعہ: مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ نے بیان ریکارڈ کرا دیا
لاہور موٹروے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ عابد واقعے کے بعد عابد گھر آیا تو کافی پریشان دکھائی دے رہا تھا، واقعے کے بارے میں عابد مزید پڑھیں
بی آر ٹی سروس معطل
پشاور میں ریپڈ بس ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بس سروس ایک ماہ بعد ہی معطل ہوگئی۔ بسوں میں آگ لگنے کے واقعات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تیرہ اگست کو وزیراعظم عمران مزید پڑھیں