رشکئی اقتصادی زون خیبرپختونخوا کی ترقی کیلیے اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون معاہدہ خیبرپختونخواکی ترقی کیلیے اہم سنگ میل ہے۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بہت عجیب لگ رہا ہے کہ وہ چائنیز بولتے ہیں اور ہم اردو، لیکن انگریزی مزید پڑھیں

سائٹ ایریا کراچی کی سڑکوں کے لیے 1.37 ارب روپے کی منظوری

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے 1.37 بلین روپے کی منظوری دے دی ساتھ ہی پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سائٹ لمیٹڈ کو منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قاسم سراج تیلی کی مزید پڑھیں

وزیراعظم کا امن کے لیے وژن واضح ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کے لیے وژن واضح ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں

بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 6 بار سزائے موت

 لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی کیس میں ملزم سہیل شہزادہ کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 6 بار سزائے موت ، 2 بار عمر قید اور 64 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ لاہور میں انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج محمد اقبال نے قصور کی تحصیل مزید پڑھیں

ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور شادی ہال آج سے کھل جائیں گے

 کراچی /  پشاور: پاکستانی تاریخ کی طویل ترین بندش کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور شادی ہال آج سے کھل جائیں گے، پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور جامعات کے طلبہ تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے بعدازاں پرائمری کلاسز بھی کھول دی جائیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے مزید پڑھیں

زیادتی کےمجرموں کوسرعام پھانسی یا جنسی صلاحیت سے محروم کردیناچاہیے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینی چاہیے یا پھر انہیں جنسی صلاحیت سے ہی محروم کردینا چاہیے۔ نجی ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کے واقعے نے پوری قوم کو ہلا مزید پڑھیں

کمپی ٹیشن کمیشن کے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دفاتر پر چھاپے، ریکارڈ قبضے میں کرلیا

 اسلام آباد: کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں کرلیا۔ سی سی پی نے کمپٹیشن مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے ٹھوس معلومات کی بنیاد پرکمپٹیشن ایکٹ (2010ء) کی دفعہ 34 کے تحت اپنے افسران کو مزید پڑھیں

شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت جب کہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت مزید پڑھیں

اوورسیز نے 2 ہزار 95 ملین ڈالر ترسیلات زر کی مد میں بھجوائے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اگست 2020ء میں ترسیلات زر کی مد میں 2ہزار 95 ملین ڈالر بھیجے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی مزید پڑھیں

کراچی: ٹوٹی سڑکیں، گڑھے‘ لاکھوں گاڑیاں خراب‘ پرزے مہنگے

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دنوں ہونے والی مون سون کی شدید اور موسلا دھار بارشوں اور اس کے نتیجے میں نکاسی کا نظام تباہ ہونے سے مختلف علاقوں میں کھڑی لاکھوں گاڑیاں خراب ہو گئیں۔ جس کے بعد شہری کورونا کے بعد ایک نئی اور بڑی ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بارش میں خراب ہونے والی گاڑیاں ٹھیک کرانے مزید پڑھیں