لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا اور بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے امیگریشن عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزرا نے امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے عملے کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور مسافروں سے براہِ راست بات مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
لاہور: حکومت نے ملک بھر میں سولر توانائی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو “نیپرا سولر صارفین قوانین 2025” کا نام دیا گیا ہے، جس کی وزارتِ توانائی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منظوری دے مزید پڑھیں
درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک
درجنوں افغان شہری ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ایرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی سرحدی دراندازی کے واقعات میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں، جن میں 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔ مزید پڑھیں
کراچی میں دھند، حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد فضائی آپریشن بحال
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔ شہر میں سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستانِ جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور ڈیفنس مزید پڑھیں
جنید صفدر کی شادی 16 جنوری کو طے، مریم نواز نے جاتی امراء میں تیاریاں شروع
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار پھر اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کو دلہا بنانے جا رہی ہیں اور سیاسی و سماجی حلقوں میں اس خبر نے نہ صرف دلچسپی پیدا کی ہے بلکہ لیگی رہنماؤں اور خاندان کے قریبی افراد نے بھی اس تقریب کو اہم قرار دیا ہے۔ فیملی ذرائع کا مزید پڑھیں
کراچی میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر، کئی بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کرنا پڑا۔ صبح کے وقت سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستانِ جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور ڈیفنس کے اطراف مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کا حکم
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کی مزید پڑھیں
پاکستان اور تاجکستان میں ثقافتی و میڈیا تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی و میڈیا تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے تاجکستان کی وزیر ثقافت ستاریون مطلوبخون امون زودہ نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون، ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک، میڈیا روابط کے فروغ ،باہمی تعلقات اور دوطرفہ مزید پڑھیں
اپوزیشن رہنماؤں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت
اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو میں سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دے دیا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم توشہ خانہ ٹو میں عمران خان مزید پڑھیں
ایم کیو ایم کی 40 سالہ پُرتشدد تاریخ کراچی کے چہرے پر بدنما داغ ہے، ترجمان سندھ حکومت
کراچی: ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی 40 سالہ پُرتشدد تاریخ کراچی کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا کہ فاروق بھائی بڑے ہو جائیں، مزید پڑھیں