رحیم یار خان، کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے

رحیم یار خان / صادق آباد: موٹر وے ایم 5 پرمرید شاخ انٹر چینج کے قریب کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے۔ رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پرمرید شاخ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی جس مزید پڑھیں

جیکب آباد بلدیہ کا 95کروڑ46لاکھ روپے کا بجٹ منظور

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد بلدیہ کا بجٹ اجلاس ،آمدنی 95کروڑ46لاکھ ،خرچ 95 کروڑ 44 کروڑاور بچت2لاکھ ظاہر کی گئی ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کر لی،مویشی منڈی کا ٹھیکہ ایک کروڑ 12لاکھ میں نیلام ہوا جبکہ مویشی منڈی کی مرمت کے لیے 2کروڑ رکھے گئے ہیں، حاجی ستار بروہی۔ جیکب آباد بلدیہ کابجٹ مزید پڑھیں

صوبائی سیکرٹریٹ بہاولپور ہی میں بنے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

بہاولپور (آن لائن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی سیکرٹریٹ بہاولپور میں ہی بنے گا اور مکمل سیکرٹریٹ کے قیام میں 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، صوبائی سیکرٹریٹ میں مکمل صوبے کا عملہ ہوگا صرف وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری مشترکہ ہوگا بہت جلد جنوبی پنجاب مزید پڑھیں

اٹک میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 6 افراد جاں بحق

اٹک: نواحی گاؤں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سنجوال کینٹ کے نواحی گاؤں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 3 جواں سال سگے بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق  ہوگئے جن میں سے 5 کا مزید پڑھیں

حکومت سندھ کی غیر سنجیدگی؛ تعلیمی بورڈز میں میٹرک و انٹر نتائج کی تیاری شروع نہ ہو سکی

کراچی: صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کے سبب سندھ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج کی تیاری کا عمل تاحال شروع ہی نہیں ہوسکا ہے۔ سندھ کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں اب تک نویں کی بنیاد پر دسویں اور گیارہویں کی بنیاد پر بارہویں جماعت کے نتائج کی تیاری شروع ہی نہیں ہوسکی مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر، ترجمان جماعت اسلامی پر کالا قانون لاگو، جیل منتقل

سرینگر (اے پی پی+آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ترجمان اعلیٰ ایڈووکیٹ زاہد علی پرکالاقانو ن پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیںسرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زاہد علی کے اہلخانہ کے مطابق پولیس نے انہیں 30 جون کو نیہامہ، پلوامہ میںواقع مزید پڑھیں

پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم، 5 فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ مزید پڑھیں

ریلوے کی غفلت سے ایک اور المناک حادثہ‘22سکھ یاتری ہلاک‘ متعدد زخمی

شیخوپورہ: ٹرین کی ٹکر سے تباہ ہونے والی کوسٹر، چھوٹی تصویر میں مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں شیخوپورہ/اسلام آباد(خبرایجنسیاں)ریلوے کی غفلت سے ایک اور المناک حادثے کے نتیجے میں 22 سکھ یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔فیصل آباد سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس نے سکھ یاتریوں کی کوسٹر کو روند ڈالا۔ہلاک مزید پڑھیں

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 جبکہ 4,619 مریض انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 90,721 پنجاب میں 80,297 ،بلوچستان میں 10,717 خیبر پختونخواہ 27,506، گلگت بلتستان میں مزید پڑھیں

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشانی میں مبتلا

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈینگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،کراچی کے رہائشی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن جمال، ابوالحسن مزید پڑھیں