سری نگر(خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد جائیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج مظفرآباد جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کریں گےجب کہ وزیراعظم کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ آزاد کشمیرمیں احساس پروگرام سے مزید پڑھیں
لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ: 4افرادجاں بحق 1 زخمی
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ میں4 افرادجاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری ایکسپریس پرتیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سڑک کے قریب موجود 4 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود بچے سمیت 3 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسری جانب پولیس مزید پڑھیں
نارووال کیس: عدالت نے ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب سے نارووال اسپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس تاحال پیش نہ کرنے پر رپورٹ طلب کرلی۔ نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال جج محمد بشیر کے مزید پڑھیں
طیارہ حادثہ؛ مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع
کراچی: طیارہ حادثہ سے متعلق مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا ہے۔ اس متعلق پی آئی اے کے مزید پڑھیں
جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بہت سے ممالک نے لاک ڈاون مزید پڑھیں
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
کراچی: فی تولہ سونا 2300 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 2 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا 1762 ڈالر کا ہوگیا، دوسری جانب جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ مزید پڑھیں
امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سےتضادات پر مبنی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے مزید پڑھیں
عباسی اسپتال اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان
کراچی: عباسی شہید اسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کا آغاز ہوگیا، اسپتال میں یومیہ 65 افراد کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے اسی طرح ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بھی لوگوں کے مفت کورونا ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا مزید پڑھیں
چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا۔ انہوں مزید پڑھیں