لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے سے متعلق وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے تاہم جو اعلان وفاقی حکومت نے کیے ہیں ان کی ڈائریکشن میں لاک ڈاؤن ابھی رہے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد مزید پڑھیں

تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے سمیت دسویں اور بارہویں کے امیدواروں کو 4سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر بھی غور جاری ہے۔ مزید پڑھیں

پیر سے چھوٹی دکانیں اور کاروبار صبح 5 تا شام 5 کھولنے کی اجازت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاق کے ساتھ چلنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ 9 مئی سے پہلے جو صنعتیں بند تھی وہ بدستور بند رہیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شادی ہالز، بڑے اجتماعات، شاپنگ مالز پرپابندی برقرار رہے مزید پڑھیں

ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد آج سے کاروبار شروع، دکانیں کھل گئیں

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے کاروبار شروع ہوگیا اور دکانیں کھل گئیں تاہم کراچی میں کاروبار بدستور بند ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 45 روز سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آج سے مختلف علاقوں میں مزید پڑھیں

سندھ میں ایک روز میں 1080 کیس سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک روز میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور 1080 افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے مزید پڑھیں

اسلام آباد میں لاک ڈائون میں 31 مئی تک توسیع

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون میں اضافے سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے،نوٹی فیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر جس مزید پڑھیں

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر 25 کو ہو نے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ 23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر مزید پڑھیں

وزیراعلی سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کل سے شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا،جس میں مراد علی شاہ نےصوبے میں کل(پیر) سے شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ مارکیٹیں 11 گھنٹے مزید پڑھیں

حکومت پنجاب کے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری

حکومت پنجاب نے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم آئیسولیشن کیلئے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی بنے گی، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوم آئیسولیشن کمیٹی کے اراکین کو نا مزد کرے گا،ضلعی ہوم آئیسولیشن کمیٹی کی مزید پڑھیں

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کہنا ہے کہ ان کا نجی لیب سے کورونا ٹسیٹ نگیٹو آیا ہے جبکہ سرکاری لیب سے ٹیسٹ پازیٹو مزید پڑھیں