عازمین حج تیار ہوجائیں: حج درخواستوں کی وصولی کا آغازکل سے ہوگا

عازمیں حج سے حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغازکل سے ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج درخوست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل کے 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ اعلامیے میں مزید پڑھیں

سات ارکان پارلیمان کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارہ نہ جمع کرانے پر معطل کی گئی 7 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے جن 7 ارکان پارلیمان کی رکنیت بحال کی ہے ان میں ایک سینیٹراور سندھ اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے جب کہ  خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 ارکان کی بھی رکنیت مزید پڑھیں

کوئٹہ میں سیلنڈر دھماکا: 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ : مغربی بائی پاس پر گودام میں گیس سلینڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دھماکے کے فوراً بعد گودام سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ آج مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لینے کے بعد جاں بحق افراد مزید پڑھیں

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شعبہ توانائی سے متعلق اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمتوں پر بجلی مزید پڑھیں

مہنگائی کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،عوام ساتھ دیں،سراج الحق ،مینگورہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مینگورہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کررہے ہیں لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا جنازہ نکل چکاہے ،وزیراعظم کے 2 افراد پر مشتمل گھرانے کا 2لاکھ میں گزارا نہیں ہو رہا اور خود مزید پڑھیں

حکومت کے خاتمے کی بات کرنے والے بلاول اپنے صوبے کا حال دیکھیں، شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کا بیان دینے والے بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے صوبے کا حال دیکھیں۔  ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کےایجنڈے پر موجود ہے، کشمیر سےمتعلق ہماری خارجہ پالیسی کےنتائج برآمد ہونا مزید پڑھیں

پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر دفاع مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز رپورٹ

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے ایک کیس رپورٹ ہوا مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے اسلحہ کی نمائش؛ آئی جی سندھ کا نوٹس

 کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ  کے معاون خصوصی کی کچہری میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیراعلی سندھ کےمعاون خصوصی برائے بین الاصوبائی رابطہ نواب محمد تہمور تالپورعوامی مزید پڑھیں

اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، عثمان بزدار

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کے وائرس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، وزیر مزید پڑھیں