علما،  مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی  ہڑتال  کی کال مسترد کردی

ملک کے جید علما، مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی  ہڑتال  کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ تاجر تنظیموں،مذہبی رہنماؤں،علما اورسول سوسائٹی کی طرف سے تحریک لبیک  کی انتشار پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس طرح کی غیر ضروری ہڑتال کی کالوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی

پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد مزید پڑھیں

عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ مزید پڑھیں

پی ایم اے کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک بار پھر عزم، وقار اور حب الوطنی کے خوبصورت امتزاج کا مظہر بن گیا، جہاں 152ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہیں پی ایم اے کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مزید پڑھیں

عمران سے ملاقات کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ا سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی مزید پڑھیں

پاکستان کا او آئی سی کیلیے تاریخی 4 نکاتی لیبر فریم ورک کا اعلان

دوحہ:۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تعمیرات، صحت، آئی سی ٹی، اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں محفوظ مائیگریشن کاریڈورز تیار کر رہا ہے تاکہ مزدوروں کی باعزت اور محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے اسلامی تعاون تنظیم (او مزید پڑھیں

مہنگائی میں مسلسل اضافہ، مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی: مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.49فیصداضافہ ہواہے جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کے منصوبے ’’ایئر پنجاب‘‘ میں اہم پیش رفت

لاہور: صوبہ پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے، ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔ صوبائی حکومت ایئر پنجاب کے نام سے صوبے کی پہلی ایئر لائن کی منظوری دے چکی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب حکومت پانچ طیارے مزید پڑھیں

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معیشت میں طلب اور بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا، صدر آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ مزید پڑھیں