پی ٹی آئی کا 7 نومبرکو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔یہ اعلان انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ داؤد شاہ مزید پڑھیں

کوئٹہ میں 5.0 شدت کےزلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز 65 کلو میٹر مغرب میں تھا۔

بلوچستان: مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیوار بن گئے جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے کہا کہ کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ مقامی مزید پڑھیں

پاکستان اور آسیان ممالک کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت  اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی  کی معاونت سے پاکستان مزید پڑھیں

حماس نے غزہ امن پلان پر ذمہ دارانہ اور باوقار ردعمل دیا، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏تحریک مزاحمت حماس نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مجوزہ امن پلان پر اپنا باوقار رد عمل دیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس کا مزید پڑھیں

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر مزید پڑھیں

سیکورٹی فورسز کی پسنی میں غیر ملکی فوجی اڈے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کی خبریں بلا بنیاد اور محض افواہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پسنی پورٹ کی ترقی، ساحلی علاقوں میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری سے متعلق مختلف ممالک اور عالمی مزید پڑھیں

شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے، دونوں وزیر اطلاعات کی ایک دوسرے پر الزامات

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے درمیان سیاسی بیانات کی نئی لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے،  دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگاتے ہوئے براہِ راست مباحثے کا چیلنج بھی دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مزید پڑھیں

پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی ٹرین کے کرایے بڑھا دیے

لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آجسے ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے  نے کہا کہ  ریل کار سبک خرام اور سبک رفتار کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے مکانات دھنس گئے

میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم کے قریب زمین سرکنے کے باعث 16 مکانات زمین بوس ہوگئے جبکہ متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ کمشنر میرپور ڈویژن کے مطابق پوٹھہ بینسی گاؤں منگلا ڈیم کے کنارے واقع ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے سے زمین مسلسل بیٹھ رہی ہے، جس سے مکانات کو مزید پڑھیں