اسلام آباد: ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں جن میں 7 خواتین اسمگلر بھی شامل ہیں، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب خواتین انسانی سمگلرز میں اسلام آباد زون کو 4، لاہور زون کو 2 اور گوجرانولہ زون مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
اسحاق ڈار کی مراکش کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اقوام متحدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مراکش کے وزیرخارجہ ناصر بوریتا نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر مزید پڑھیں
اعظم سواتی پر حساس اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی نے مزید پڑھیں
یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز یمنی پانیوں سے روانہ ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، ٹینکر پر کثیرالقومی عملہ مزید پڑھیں
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کے وکلا کی کیس التوا کی نئی درخواست بھی خارج
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا کی نئی درخواست بھی خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سرکار کے 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے مزید پڑھیں
یمن کے قریب پھنسے پاکستانی حفاظت سے ہیں، دفتر خارجہ کی تصدیق
اسلام آباد: یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے 24 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اطمینان بخش خبر دی ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز یمنی پانیوں سے بحفاظت روانہ ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا جب یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر میں مزید پڑھیں
باجوڑ میں گولا پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق 2زخمی ہوگئے
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کھیتوں میں پڑا پرانا گولا پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کےمطابق پولیس نے بتایا ہے کہ تحصیل ماموند میں کھیت میں پرانا گولا پڑا تھا، اس دوران چند بچے وہاں پہنچے جو گولے کے ساتھ کھیلنے لگ گئے۔ پولیس مزید پڑھیں
پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر لوہا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی:۔ پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر اسٹورز سے لوہا چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل سے قیمتی سامان کی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ادارے کے افسر کو چوری کے سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ بن قاسم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کی فنڈنگ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے کا انکشاف
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا مزید پڑھیں
پنجاب سے سپلائی مکمل بند: پشاور میں آٹے کو بحران شدت اختیار کرگیا
پشاور: پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صرف دو ہفتے کا اسٹاک رہ گیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی قیمت میں گزشتہ دن دوبارہ بڑا اضافہ مزید پڑھیں