لاہور: سرفراز احمد کا جوتے اٹھانا سابق کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا جب کہ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ 4 سال ملک کی قیادت اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان کے ساتھ یہ سلوک مناسب نہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں سرفراز احمد کو مزید پڑھیں
زمرہ: کھیل
عظیم کھلاڑیوں کا پانی پلانا، ماجرا کیا ہے؟
شفقنا اردو: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے پانی پلانا اور خصوصاً جوتے لے کر جانے کے واقعے پر سوشل میڈیا پر طوفان مچا ہوا ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ سینیئر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انگلینڈ مزید پڑھیں
اظہر علی کا کپتانی کو انگلینڈ سے شکست کی وجہ تسلیم کرنے سے انکار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 3وکٹوں سے شکست کھانے والی قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنی کپتانی کو شکست کی وجہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، ان کے مطابق بطور ٹیم ہم اچھا پرفارم نہ کر سکے۔میچ کے بعد میڈیا کانفرنس مزید پڑھیں
ڈبلیو ٹی اے کینٹکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا
نکولس ول (جسارت نیوز) ڈبلیو ٹی اے کینٹکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کینٹکی کے شہر نکولس ول میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے ایونٹ ہارڈ انڈورکورٹ پر کھیلا جائے گا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور مزید پڑھیں
یوم آذادی پر حکومت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرے، آرگنائزرز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا 72واں یوم آذادی 14اگست کو منایا جائے گا۔ اگر عالمی وبا کی وجہ سے مزید چند روز کھیلوں کے حوالے سے پابندی رہی تو پہلی مرتبہ ملک میں کھیلوں کی تنظیمیں جشن آذادی پر جوش طریقے سے نہیں منا سکیں گی۔ کھیلوں سے وابستہ منتظمین نے حکومت سے اپیل کی مزید پڑھیں
کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند ہے، تیمور خان بھٹی
لاہور(جسارت نیوز ) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کورونا وائرس کے باعث معطل ہونیوالی کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کی بحالی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن میں عوام نے بھرپور تعاون کیا جس پر مزید پڑھیں
اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ ایونٹ کھیلیں گے
لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار،3مرتبہ گرینڈ سلام اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے 31 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ ایونٹ ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کھیلیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اینڈی مرے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے لئے وائلڈ مزید پڑھیں
ٹرینٹ ووڈ ہل بگ بیش لیگ انتظامیہ میں شامل
سڈنی (جسارت نیوز) ٹرینٹ ووڈہل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 10 ویں سیزن سے قبل کھلاڑیوں کی شمولیت اور کرکٹ مشیر کے کردار کو نبھانے کیلئے بگ بیش لیگ انتظامیہ میں شامل ہوگئے ۔ ٹرینٹ ووڈ ہل لیگ اور بی بی ایل کلب کوچز، منتظمین کی فہرست اور ریاستی اعلی کارکردگی کی ٹیموں کے مابین رابطے مزید پڑھیں
اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کی تصویری جھلکیاں
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جم و سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے اجلاس
لاہور(جسارت نیوز ) ڈائریکٹرایڈمن ا سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان اور ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حفیظ بھٹی کی سربراہی میں جم اور سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق ایس او پیز طے کرنے کے لئے گزشتہ روز اسپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مزید پڑھیں