اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا ،میرا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے :بابر اعظم

ڈیلاس: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے،میں اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا، ہم کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔ ڈیلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عماد وسیم امریکا کیخلاف میچ سے باہر

ڈیلاس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں موجود پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل رائونڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔ ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں عماد وسیم کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم مزید پڑھیں

ترکیہ نے یورپی چیمپئن شپ میں اسرائیل کو ہرا کر کامیابی فلسطینیوں کے نام کردی

پیرس:ترکیہ نے یورپی چیمپئن شپ کے میچ میں اسرائیل کو شکست دے کر اپنی کامیابی فلسطینیوں کے نام کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ کی ٹیم نے اسرائیلی ٹیم کو 0-6 سے شرنناک شکست دی۔ میچ کے اختتام پر ترکیہ کی ٹیم مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم

برج ٹاؤن:ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مابین میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے 10 اوورز میں 90 رنز بنائے اور اس مزید پڑھیں

ٹی 20: ورلڈ کپ میچ میں نیپال کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

ڈیلاس:ٹی 20 ورلڈ کپ کے  7 ویں میچ میں نیپال کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گروپ  ڈی کے میچ میں نیپال کی جانب سے 107 رنز کا دیا گیا ٹارگٹ نیدرلینڈز کی ٹیم نے 18.4 اوورز میں پورا کرلیا اور اس مزید پڑھیں

پاکستانی کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں: والد بابر اعظم

نیو یارک: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پاکستانی فینز سے کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ آخر تک ہمت نہ ہاریں، بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹی 20 میچ میں اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی سیکورٹی کے لیے اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیو یارک میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 میچ کے دوران اسنائپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی اسلحہ اور تربیت مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کو ساؤتھ افریقا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

نیویارک: ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کی جانب سے ساؤتھ افریقا کو جیتنے کے لیے 78 رنز کا آسان ٹارگٹ دیا گیا تھا، مزید پڑھیں

بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2024 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹ حاصل ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے انکے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے ہیں۔ بابراعظم کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔ واضح رہےکہ مزید پڑھیں

ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان کے ہاتھوں کینیڈا کو 1-8سے شکست

پولینڈ:ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان کے ہاتھوں کینیڈا کو 1-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہاکی نیشنز کپ میں کینیڈا کو  1-8 سے آؤٹ کلاس کردیا گیا۔ میچ میں قومی کھلاڑیوں نے تمام 8 فیلڈ گول کیے۔ پاکستان کے رانا وحید اشرف نے مزید پڑھیں