بھارتی بورڈ کا پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے دو ٹوک انکار

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر دو ٹوک انداز میں پاک بھارت دوطرفہ سیریز کے منصوبے کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ سیریز کے حوالے سے مستقبل قریب مزید پڑھیں

سعودی کلب نے لیونل میسی کو 50 کروڑ یورو کی پیشکش کردی

ریاض: ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب نے سالانہ 500 ملین یورو کی پیشکش کردی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500 ملین یورو (پاکستانی مزید پڑھیں

بابراعظم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر

دبئی: آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابراعظم 886 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، فخر زمان 755 پوائنٹس کے ساتھ مزید پڑھیں

پی سی بی ورلڈ کپ کیلیے بھارت جانے پر مشروط آمادہ

لاہور: پی سی بی نے عالمی کپ کے لیے بھارت جانے پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پی سی بی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ اگر بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کے میچز پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینو پر کھیلتا ہے اور مزید پڑھیں

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان نیپال میں کریگا

کراچی: پاکستان رواں سال جولائی میں وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ کی میزبانی نیپال میں کرے گا۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی ترجمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان میں ہی کرنا تھی لیکن موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیموں کو این او سی ملنے کی دشواری کی وجہ سے نیپال میں ایونٹ مزید پڑھیں

پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، مکی آرتھر

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کافی پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ مزید پڑھیں

زمان خان نے انگلش کاﺅنٹی سے معاہدہ کرلیا

اسلام آباد:قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلش کاﺅنٹی کیلئے ڈربی شائر سے معاہدہ کرلیا۔ وہ ٹی 20بلاسٹ میں حصہ لیں گے،پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلینڈ کاﺅنٹی سے معاہدہ کرلیا۔ زمان خان ڈربی شائر کاﺅنٹی مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے نام

دبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ اتوار کو بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کیساتھ ختم ہوگئی جس کے ذریعے پاکستان سمیت 8 ٹیموں نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 1454 رنز کیساتھ ورلڈ کپ سپر لیگ کے دوران سب مزید پڑھیں

آئی پی ایل میں ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کوہلی پر تنقید

جے پور :راجستھان رائلز کیخلاف 19 بالز پر 18 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ان کی اس اننگز کو ٹیسٹ اننگز قرار دے دیا، سوائی مانگ سنگھ اسٹیڈیم کی وکٹ کوہلی کے لیے ناموافق رہی البتہ مزید پڑھیں

ایشیا کپ کی میزبانی چھینی گئی تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں:نجم سیٹھی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہا کہ اس بات کا بہت حقیقی امکان” ہے کہ اگر پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق کھو دیتا ہے تو وہ اس سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔   رائٹرز کو بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ”دو طرفہ کرکٹ مزید پڑھیں