فلسطینیوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں سے بچنے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنالیں

رملہ: مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں سے بچنے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنالیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک بچے سمیت 4 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہریوں نے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں مزید پڑھیں

اسرائیل کا فلسطین کے خلاف جنگ کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہونے حماس سے بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو خبرادر کرتے ہوئے غزہ خالی کرنے کا کہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا، ہم باقاعدہ جنگ کا اعلان کرتے ہیں، یہ مزید پڑھیں

حماس کے حملوں میں تقریباً چھ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے

غزہ:حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں تقریبا چھ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ  اسرائیل پر حملے کے دوران حماس  کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں میں بعض امریکی بھی شامل ہیں،  بین الاقوامی نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے اس کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے ، مزید پڑھیں

حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 700 ہوگئی

غزہ:حماس نے اسرائیلی فوج کے میجر جنرل  سمیت 50سے زائد اسرائیلوں کو یرغمال،44فوجیوں سمیت 700کو ہلاک دوہزار سے زائد اسرائیلوں کو زخمی کردیا، الاقصی سیلاب کہلانے والے آپریشن میں اسرائیلی کے30 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے جن میں اعلی شخصیات بھی شامل تھیں۔ اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی پٹی سے حملوں کے آغاز سے تقریبا مزید پڑھیں

حماس کے حملے؛ امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے کیا کرسکتا ہے؟

ویب ڈیسک —  امریکہ نے فلسطینی عسکری گروہ حماس کی جانب اسرائیل پر حملوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں اسرائیل کو اپنے عوام کے دفاع کے لیے درکار مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ ہفتے کو حماس کی جانب سے شروع ہونے والے حملے مزید پڑھیں

حماس کا مقصد سعودی اسرائیل تعلقات کے قیام کو روکنا ہوسکتا ہے: اینٹنی بلنکن

ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی ممکنہ بحالی میں خلل ڈالنا حماس کے حالیہ حملوں کے محرکات میں شامل ہو سکتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اتوار کو مختلف امریکی نیوز چینلز سے بات کرتے مزید پڑھیں

افغانستان میں زلزلے سے دو ہزار اموات

افغانستان کے صوبے ہرات میں ہفتے کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ ہرات کے مختلف مقامات پر زلزلہ متاثرین نے سرد موسم میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان مزید پڑھیں

حماس کا آپریشن” طوفان الاقصی ”اسرائیلی انٹیلیجنس موساد اور شاباک کی ناکامی قرار

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی گروپ اور  حماس کے اسرائیل پر زمینی، فضائی اور بحری ذرائع سے حملوں کو اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی انٹیلیجنسیز موساد اور شاباک کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباک، موساد اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے تمام وسائل کے باوجود کسی کو بھی اس حیران کن حملے کی توقع مزید پڑھیں

حماس کے انتفاضہ کے خلاف مغربی ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی اسرائیل پر تباہ کُن زمینی، فضائی حملوں اور حماس کے فوجی کمانڈر کی طرف سے ‘آپریشن الاقصیٰ فلڈ’ کے آغاز کے اعلان کے بعد مغربی ممالک کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ امریکا مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت مزید پڑھیں

جنگ دشمن کے گھر جا پہنچی، ہم فتح کے قریب تر ہیں،اسماعیل ہنیہ

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل پر حماس کے بڑے راکٹ حملے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا، جنگ صہیونیت کے دل میں داخل ہو چکی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہاکہ  حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر مزید پڑھیں