شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

   دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصوت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔  شہزادی شیخہ مہرہ رواں سال اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مانع المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ۔ نوبیاہتا شاہی مزید پڑھیں

 شمالی کوریا کا بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا  کی مذمت

ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کی طرف سے ایک میڈیا نوٹ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، جاپانی وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا، اور جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن کا مشترکہ بیان شامل ہے ۔ بیان کےمطابق امریکہ ، جنوبی کوریا، اور جاپان نے مزید پڑھیں

امریکہ کا آبنائے تائیوان پر پرواز کا دفاع؛ چین کا امریکہ پر خلا میں عسکریت پسندی کا الزام 

ویب ڈیسک —  ایسے وقت میں جبکہ امریکہ اور چین کے فوجی رابطوں میں جمود برقرار ہے بیجنگ نے امریکی سب میرین طیارے کی آبنائے تائیوان پر پرواز کے خلاف احتجاج کے ایک روز بعد واشنگٹن پر بیرونی خلا میں عسکریت پسندی کا الزام لگا یا ہے۔ اس سے قبل امریکی ساتویں بحری بیڑے نے مزید پڑھیں

اداکاروں اور اسکرپٹ رائٹرز کی ہڑتال، ہالی ووڈ  کیسے متاثر ہوگا؟

ویب ڈیسک —  ہالی وڈ کے اداکار بھی اب سکرین رائٹرز کے ساتھ اس ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں، جو مئی میں شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے جمعے کے روز سکرین رائٹرز کے ساتھ مل کر نیو یارک اور لاس اینجلس میں موشن پکچرز اور ٹی وی پروڈیوسسرز کے اتحاد کے خلاف احتجاج مزید پڑھیں

ہر رات ہم گولیاں چلنے کی آواز سنتے ہیں، خوٖف ہوتا ہے اگلی باری ہماری ہے، روہنگیا

” خود سے 14 سال بڑے شخص سے شادی کر لو ورنہ تمہارے باپ اور بھائی کو مار دیں گے۔” یہ دھمکی بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ کی ایک 14 سالہ لڑکی کے لیے زندگی اور موت کا سوال بن گئی کیونکہ کیمپ پر وارد ایک مسلح گروپ کے رکن نے اس کے مزید پڑھیں

سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا

ریاض:قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق2بجکر18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگاجبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا مزید پڑھیں

یورپی پارلیمنٹ میں  بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور

 برسلز:بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے فرانس دورے سے قبل یورپی پارلیمنٹ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کرلی،یورپی پارلیمنٹ نے بھارت سے نسلی اور مذہبی تشدد فورا روکنے اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان مزید پڑھیں

اسرائیل سرحد پر بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ مشن کا انتباہ 

بیروت:لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فورس نے متنبہ کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیلی کے درمیان سرحدی کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  اقوام متحدہ عبوری فورس میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کینڈس ارڈیل نے بتایا کہ سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی مزید پڑھیں

آسیان کسی بھی ملک کا پراکسی نہیں بنے گا؛ انڈونیشیا

جکارتا:  انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کسی بھی ملک کا پراکسی نہیں بن سکتا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک میں امریکا اور چین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر آسیان کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں مزید پڑھیں

بھارتی دارالحکومت تاحال پانی میں ڈوبا ہوا، سپریم کورٹ بھی زیرِ آب

نئی دہلی: بھارت میں جمنا دریا میں طغیانی اور مون سون بارشوں کے باعث دارالحکومت سمندر کا منظر پیش کررہا ہے اور گزشتہ دو روز سے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نئی دہلی کی اہم سڑکیں، عمارتیں، علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں حکومت کی جانب سے تمام مزید پڑھیں