کرناٹک اسمبلی انتخابات  میں کانگریس نے میدان مار لیا، بی جے پی نے شکست تسلیم کر لی

سرینگر —  بھارتی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس نے واضح برتری سے میدان مار لیا ہے۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں شکست بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہفتے کی شام تک آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس کو 224 کے ایوان میں 136 نشتیں مل مزید پڑھیں

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہوں گے

انقرہ:ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج (اتوار کو) ہوں گے۔ 64ملین ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ترک صدرطیب اردگان کے حریف کمال کلیک داراوغلو نے دارالحکومت انقرہ میں آخری انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں سے دل کے نشان بنا کرحمایت کا اظہارکرتے مزید پڑھیں

چین کی روس اور یوکرین میں ثالثی کرانے کی کوششیں تیز

بیجنگ: چین نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کردی۔ خصوصی نمائندہ یوکرین اور روس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد یوکرینی بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔ چینی نمائندے کا دورہ مزید پڑھیں

تمام یمنی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں، سعودی سفیر

صنعاء:یمن میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا ہے کہ تمام یمنی قوتیں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے ایک بیان میں کہا کہ تمام یمنی فریق لڑائی کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے ساتھ مزید پڑھیں

سعودی عرب: کیپٹاگون کی 80 لاکھ سے زیادہ گولیاں برآمد

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے کافی کریمرکی ایک کھیپ میں چھپائی گئی کیپٹاگون کی 82 لاکھ 80 ہزار 78 گولیاں ضبط کرلی ہیں اوراس دھندے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے انسداد منشیات کے ترجمان میجرمروان الحزمی نے ایک بیان میں کہا کہ مزید پڑھیں

جی سیون کے وزرائے خزانہ کا اجلاس: اقتصادی تحفظ، سائبر سیکیورٹی اور سپلائی چینز کے استحکام پر غور

ویب ڈیسک۔جاپان میں جمعے کے روز سات ترقی یافتہ معیشتوں کے گروپ کے بند دروازے کے مالیاتی مذاکرات کے ایجنڈے میں اقتصادی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کو چلانا، سائبر سیکیورٹی اور مزید قابل اعتماد سپلائی چینز کی تشکیل سمیت اہم موضوعات شامل تھے۔ جی سیون اجلاس میں وسیع تر مسائل کے ساتھ مزید پڑھیں

بنگلہ دیش اور میانمار طاقت ور سائیکلون کا خطرہ، لاکھوں افراد کے اںخلا کےانتظامات

ویب ڈیسک —  خلیج بنگال میں ایک طاقت ور سائیکلون کے ابھرنے کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار کے حکام نے جمعہ کو لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محفوظ مقامات پر جانے کے لیے تیار رہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موچا نامی مزید پڑھیں

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی حمایت کر رہی ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:اعلی امریکی حکام نے اسرائیلی ہم منصبوں سے بات چیت کی تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تشدد کے تازہ ترین دور کے درمیان اسرائیل کی سلامتی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی اٹل حمایت کی تصدیق کی جا سکے۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے مزید پڑھیں

اٹلی کے شہرمیلان کے مرکز میں دھماکا، ایک شخص زخمی

روم:اٹلی کے شمالی شہر میلان (میلانو)کے وسط میں دھماکے کے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ میلان میں دھماکا آکسیجن گیس کے کنستر لے جانے والی ایک وین میں ہوا ہے۔فائربریگیڈ کاکہنا تھاکہ اس واقعہ مزید پڑھیں

سعودی عرب نے ایران میں سفیر مقرر کردیا

ریاض:سفارتی تعلقات بحال ہونے پر سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں وفد جدہ مزید پڑھیں