روس سے تیل کی خریداری، پاکستان کو امریکا کا گرین سگنل مل گیا

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے مزید پڑھیں

افغا نستان  کے  مدرسے میں زوردار دھماکے میں 16 افراد جاں بحق

 کابل:  افغانستان  میں ایک مدرسے میں  دھماکے کے نتیجے  میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ  سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور عام مزید پڑھیں

برازیل ، تیونس اور کویت کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کویت سٹی: برازیل ، تیونس اور کویت نے اسرائیلی قبضے کیخلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مزید پڑھیں

چھتیس گڑھ،نکسل باغیوں  کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری کمانڈو ہلاک

رائے پور:بھارتی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک کمانڈو ہلاک ہو گیا ہے۔  میڈیا  رپورٹس کے مطابق سی آر پی ایف کی جنگل وارفیئریونٹ کوبرا کا کمانڈو اس وقت مارا گیا جب نکسل گوریلوں نے ریاست مزید پڑھیں

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں،خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے،انسداد دہشت گردی کے  لیے پاکستان مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں شادی کی تقریب میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر 2 افراد گرفتار

جموں؛بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں شادی کی ایک تقرب کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں

پتھراؤ سے ایک خاتون آبادکار اورجھڑپوں میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے

بیت لحم: فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں نے بیت لحم اور الخلیل شہروں میں فلسطینیوں نے پتھرائوں کیا جس کے نتیجے میں غاصب یہودی آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ پتھرائو سے ایک خاتون آبادکار زخمی بھی ہوئی۔ بیت لحم کے جنوب میں واقع “معالیہ آموس” بستی کے قریب فلسطینی نوجوانوں کی مزید پڑھیں

امریکہ،سیاہ فام ملزم کے مفلوج ہونے کے واقعے پر 5 پولیس افسران پر فرد جرم عائد

واشنگٹن:امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں پولیس وین میں لے جاتے ہوئے گرفتار سیاہ فام ملزم کے مفلوج ہونے کے واقعے پر پانچ پولیس افسران پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس افسران پر لاپرواہی سے خطرے میں ڈالنے اور ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سیاہ فام رینڈی کاکس کو 19 جون کو مزید پڑھیں

چین کے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں،پینٹاگون

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد جلد 1500ہوجائے گی۔ چین کے جوہری اثاثے اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ امریکا کے لیے بڑا مزید پڑھیں

چین میں کورونا پابندیاں کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں،کئی مظاہرین گرفتار

 بیجنگ:چین کے شہر گوانگزو میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق زہینگزو میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سپر مارکیٹس، جمز اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔ چین میں مزید پڑھیں