ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر لوگوں نے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا

ایمسٹرڈیم: ماحولیاتی کارکنوں نے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر احتجاجا طیاروں کے آگے دھرنا دے کر انھیں اڑان سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم میں ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والوں نے انوکھا احتجاج کیا، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ہوائی اڈے کے اندر نجی جیٹ طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔ سفید اوور مزید پڑھیں

قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا 

الخلیل:قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ا ان اغوا کیے گئے افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اغوا کی یہ کارروائیاں رام اللہ اور الخلیل کے مختلف علاقوں میں  جمعہ اور ہفتے کی رات اور ہفتے کی صبح سویرے پیش آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض مزید پڑھیں

ایران کے میزائل تجربات پریشان کن ، پابندیاں لگائیں گے، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات استحکام کو متزلزل کرنے والے اور غیر مفید ہیں امریکہ ابھی بھی ایران کی میزائلوں کی مسلسل ترقی کے بارے میں فکر مند ہے، ایران کے یہ میزائل صنعتی مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ وزارت کے مزید پڑھیں

ایران نے 4B صیاد میزائل کی رونمائی اور پروٹکشن لائن کا افتتاح کردیا

تہران : ایران نے پابندیوں کے باوجود صیاد4B میزائل کی رونمائی اور اس کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کردیا،صیاد 4B طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل میں ٹھوس ایندھن ہے۔ اتوار کی صبح ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی، ایر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی اور دفاعی مزید پڑھیں

قابض اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینی دیہات کی ناکہ بندی کر دی

غزہ:قابض اسرائیلی فوج نے مسافر یطہ کے علاقے میں کئی دیہات کا داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔ اسرائیلی قابض فوج آج کل فلسطینی علاقوں میں راستوں اور آبادیوں کی ناکہ بندی کر کے کارروائیاں کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے جنبہ اور المرکزنامی مزید پڑھیں

قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

غرب اردن:مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں ہفتے کے روز یہودی آبادکاری مخالف مارچ کو دبانے کے بعد اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ نابلس کے قصبوں اور دیہاتوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جبکہ آبادکاروں کی طرف سے آبادکاری مزید پڑھیں

فلسطینی صدر کا امریکا سے اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ

رام اللہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں اصول و ضوابط اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے پر مجبور کرے۔ سرکاری بیان کے مطابق محمود عباس نے یہ مطالبہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ فون مزید پڑھیں

چین میں رشوت خوری کا الزام، سابق سینئر قانون ساز گرفتار

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ایک سابق سینئر قانون ساز سونگ شی بن کو رشوت لینے اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی)نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ قومی سپروائزری کمیشن کی جانب سے تحقیقات مزید پڑھیں

عالمی قوتیں ایٹمی جنگ سے پرہیز اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکیں، چین

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگیں نہیں لڑنی چاہییں اور عالمی قوتیں یورپ و ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جرمنی کے چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے دوران روس اور یوکرین جنگ کی مزید پڑھیں

لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین کی گتھم گتھا

بیروت:لبنان میں لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین ایک دوسرے سے لڑ پڑے جبکہ اسٹوڈیو کے باہر گولیاں چل گئیں، عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنما لائیوٹاک شو میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے، اینکر کی دونوں مہمانوں کے درمیان لڑائی روکنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں. مزید پڑھیں