رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا

 لندن:رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا۔ ان کے دادا رام داس سونک 1935میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا۔ رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے مزید پڑھیں

شاتمِ رسول سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سے محروم

پیرس:شاتمِ رسول سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سے محروم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  شاتمِ رسول سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخمی آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا  ہے۔ 75سا ل کے سلمان رشدی مزید پڑھیں

صومالیہ میں کار بم دھماکا، 9افراد ہلاک، الشباب گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی

موغادیشو:صومالیہ میں الشباب گروپ کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہو گئے نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز افریقی ملک صومالیہ کے ایک ہوٹل میں کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور پچاس مزید پڑھیں

سعودی حکام کا وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے خوشخبری

 ریاض:سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہونا ضروری ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ویزے کی مدت میں یہ توسیع 180دن سے زیادہ مدت کے مزید پڑھیں

بورس جانسن برطانوی وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے

 لندن:برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لیے وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے مزید پڑھیں

یوکرین ہمارے کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے، روسی وزیر دفاع

ماسکو:روسی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین روس کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے، روسی وزیر دفاع نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کہا کہ صورتحال تیزی سے بے مزید پڑھیں

امریکا نے80سال میں پہلی مرتبہ یورپ میں فورس101بھیج دی

واشنگٹن:روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی اور اسی تناظر میں امریکی فوج نے تقریبا 80 سالوں میں پہلی مرتبہ یورپ میں اپنی 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کو تعینات کردیا۔ یہ ایک لائٹ انفنٹری یونٹ ہے جسے “سکریمنگ ایگلز” کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی میدان جنگ مزید پڑھیں

شام اور لبنان کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

دمشق:سمندر میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے لیے اسرائیل کے ساتھ امریکی سرپرستی میں کیے گئے معاہدے کے بعد اب اعلی سطح کا لبنانی وفد دمشق جائے گا۔ تاکہ لبنان اور شام کے درمیان سمندری حدود کے تعین اور وضاحت کے لیے بات چیت کر سکے۔یہ پیش رفت اسرائیل لبنان معاہدے کے بعد شام مزید پڑھیں

ایران میں فسادات کے آخری دن قریب ہیں،نائب وزیرداخلہ

تہران:ایرانی نائب وزیر داخلہ ماجد المرحمادی نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی حراستی ہلاکت کے باعث پھوٹنے والے فسادات اپنے اختتامی دنوں کے قریب ہیں۔ سولہ ستمبر کو بائیس سالہ کرد ایرانی لڑکی کی حراستی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج اور ہنگاموں کا یہ سلسلہ چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ مزید پڑھیں

جاپان کا افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو:جاپان نے ایک سال بعد افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، جاپانی وزیر خارجہ کے مطابق افغانستان کے ساتھ محدود سفارتی تعلق قائم کرتے ہوئے کابل میں جاپانی سفارت خانے نے محدود سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ ٹوکیو میں پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر خارجہ یوشی ماسا ہیاشی کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں