امریکہ: پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مجموعی گھریلو آمدن بھی کم ہو گئی

پٹرول کے نرخ صرف امریکہ میں ہی نہیں بڑھے بلکہ انہوں نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ برطانیہ نے بھی اپنا ریکارڈ توڑا اور وہاں پٹرول تقریباً 8.80 ڈالر فی گیلن فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، فی اونس8ڈالر کی کمی

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالرز کی سطح1840ڈالرز فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے کمی سے1لاکھ40ہزار400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت430روپے کمی سے1لاکھ20ہزار370 روپے رہی جبکہ چاندی کی مزید پڑھیں

بھارت میں کورونا وائرس کے 7 ہزارسے زائد نئے کیس رپورٹ

بھارت کی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے 7 ہزار 584 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 43,205,106 ہو گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ 24 گھنٹوں کےد وران ملک بھر میں وائرس سے 24 اموات مزید پڑھیں

بھارت: گستاخانہ بیان کی مذمت کرنے پر اسد اویسی کیخلاف مقدمہ درج

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ اشتعال انگیز بیانات پر درج کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مقدمے کے اندراج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں

افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکا،5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع سپن بولدک کے پولیس سربراہ مولوی محمد ہاشم محمود نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع سپن بولدک میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی جنگ مزید پڑھیں

یمن میں خانہ جنگی، 2 سابق جرمن فوجیوں کےخلاف مقدمہ شروع

جرمن فوج کے ان دو سابق سپاہیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جو ایک دہشت گرد گروپ بنا کر یمنی خانہ جنگی میں حصہ لینا چاہتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن استغاثہ نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ملزمان ایک ایسی شخصیت سے مزید پڑھیں

سعودی عرب میں انسداد گداگری مہم جاری 6 غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے مملکت میں انسداد گداگری مہم کے دوران 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں 4 خواتین اور نجران میں 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا دونوں غیر ملکی مزید پڑھیں

 “بھارت بند”کی افواہیں، کانپور، رامپور اور لکھنو میں سیکورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارت بند کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں جس کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے پولیس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مزید پڑھیں

پریس کلب آف انڈیا کا کشمیری صحافی کو ہراساں کرنے پر پولیس کےخلاف تحقیقات کا مطالبہ

پریس کلب آف انڈیا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس کی طرف سے ایک صحافی کو ہراساں کرنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث فورسز اہلکاروں کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریس کلب نے ایک بیان میں بھارتی حکومت اور جموں و مزید پڑھیں

گستاخانہ ریمارکس: شیو سینا کے سربراہ ادے ٹھاکرے کا ردعمل بھی سامنے آگیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ ریمارکس پر مہاراشٹرا کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادے ٹھاکرے کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات مزید پڑھیں