رپورٹر ڈائری: فیصلے سے قبل صرف بلاول ہی مسکرا رہے تھے

اسلام آباد —  یہ ایسا فیصلہ ہے جو میں نے اپنے30 سالہ کیرئیر میں نہیں سنا، اس فیصلے نے سپریم کورٹ کے دامن پر لگے تمام داغ دھو دیے ہیں۔ یہ کہنا تھا ہمارے ساتھی صحافی راشد حبیب کا جو اس فیصلے کے بعد خاصے جذباتی نظر آرہے تھے۔ فیصلہ کے دن کے لیے تیاریاں مزید پڑھیں

امریکا نے روسی صدر کی اہلیہ اور بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن:  یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف واشنگٹن نے  ماسکو پر نئی پابندیاں  عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن کی سابق اہلیہ، بیٹیوں  اور  روسی بینکوں پرپابندیاں لگا دی ہیں۔ دوسری جانب روسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اور بیٹی بھی واشنگٹن کی جانب سے لگائی مزید پڑھیں

یمنی صدر کے اختیارات کی نئی صدارتی کونسل کو منتقلی ،سعودی عرب کا خیرمقدم

صنعا: یمن میں صدر کے اختیارات نئی صدارتی کونسل کو منتقلی  پر سعودی عرب  نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی صدر نے نائب صدر کو برطرف کر کے اختیارات صدارتی کونسل کو منتقل کردیے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا مزید پڑھیں

چین کی حیاتیاتی ہتھیاروں کی تحقیق اور استعمال کی سخت مخالفت

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب ڈائی بْنگ نے کہا  ہیکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چین حیاتیاتی ہتھیاروں سے وسیع پیمانے پر متاثر ہوا تھا۔ چین ہمیشہ حیاتیاتی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کی مکمل ممانعت اورمکمل تلفی کی وکالت کرتا ہیاور کسی بھی ملک مزید پڑھیں

چین کا امر یکا سے تا ئیوان کے ساتھ فو جی تعلقات ختم کر نے کا مطا لبہ

بیجنگ: چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے چین کے تائیوان کے علاقے کو ہتھیار فروخت کرکے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی ہے، اور چین کی خود مختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطا بق  ترجمان نے  ایک مزید پڑھیں

سینیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے پہلی سیاہ فام خاتون جج کی تقرری کی منظوری

51 برس کی کیٹانجی براؤن جیکسن اس سے پہلے امریکی اپیلز کورٹ کی جج تھیں جب کہ وہ وفاقی بینچ کا بھی نو برس کا تجربہ رکھتی ہیں۔ انہیں سینیٹ میں 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے منظوری حاصل ہوئی۔ انہیں ڈیموکریٹک پارٹی کے پچاس ووٹ کے علاوہ 3 ووٹ حزب اختلاف کی ری مزید پڑھیں

چینی ہیکرز نے بھارتی پاور گرڈ کو ہیک کرنے کی کوشش کی، رپورٹ

ویب ڈیسک —  امریکہ میں قائم ایک نجی سائبر سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت کے توانائی کے شعبے کو طویل عرصے سے ہیکرز نے نشانہ بنایا ہوا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ چین کی سرکاری سر پرستی میں چلنے والے ایک گروپ کی کارستانی ہے۔ میسا چوسٹس میں مزید پڑھیں

غیر اعلانیہ جوہری تنصیبات سے متعلق دستاویزات آ ئی اے ای اے کو بھیج دی ہیں، ایران

ایران نے کہا ہے کہ اس نے اپنی غیر اعلانیہ جوہری تنصیبات سے متعلق دستاویزات اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کو بھیج دی ہیں اور اس کی بدولت وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران مزید پڑھیں

رپورٹر ڈائری: فلیٹیز ہوٹل میں سب کچھ ہی غیر معمولی تھا

لاہور —  لاہور کے تاریخی فلیٹیز ہوٹل میں ہر طرف گہما گہمی تھی لیکن ماحول کچھ الگ سا محسوس ہو رہا تھا۔ ہوٹل کے اردرگرد اور مرکزی دروازے پر پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اتنے میں کچھ لوگوں کو دیکھا جن کے کپڑوں سے اندازہ ہوا کہ مزید پڑھیں

بالی وڈ نگری میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے چرچے

ویب ڈیسک —  بالی وڈ میں ان دونوں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کے چرچے ہیں۔ کہیں دونوں کی شادی کا وینیو موضوعِ بحث ہے تو کہیں مہمانوں کی فہرست مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی عالیہ اور رنبیر کے مداح اپنے پسندیدہ جوڑے کی مزید پڑھیں