ابوظبی: ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید النہیان اور بشارالاسد ملاقات کررہے ہیں ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی حکومت پر قابض صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2011ء میں شام میں شہریوں کے مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
جاپانی وزیر اعظم کا دورہ بھارت ، 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
نئی دہلی : جاپان اور بھارت کے وفود کے درمیان ہند بحرالکاہل کے موضوع پر اجلاس ہورہا ہے نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بھارت پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق وہ اپنے دور ے کے دوران بھارت میں 42 ارب ڈالر مزید پڑھیں
ایران میں گزشتہ برس 280 افراد کو سزائے موت ہوئی ‘رپورٹ
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندہ برائے ایران نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس 280 افرادکو سزائے موت دی گئی۔ انسانی حقوق کی کونسل میں خصوصی رپورٹر جاوید رحمن نے بتایا کہ 2021 میں جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے، ان میں منشیات کے قوانین کی خلاف ورزی مزید پڑھیں
ترکی میں یورپ اور ایشیا کے درمیان طویل ترین پُل کا افتتاح
انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔ ترکی کا کیناکیلے پل 1915ء میں تعمیرکیا گیا تھا ، جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔ ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طورپرپل کا افتتاح کیا۔دنیا کے سب سے لمبے سسپینشن مزید پڑھیں
جدہ میں زیر زمین 500 سال پرانا قلعہ دریافت
جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں 500 برس پرانے زیر زمین دھنسے ہوئے قلعہ دریافت ہوگیا۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ جدہ شہر میں قدیم تاریخی مقامات کے حوالے سے ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔آثار قدیمہ کے اس مقام کو ’لشونہ قلعے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مزید پڑھیں
اماراتی کمپنی نے رمضان المبارک میں اشیا ئے ضروریہ پر 90فیصد رعایت دیدی
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کمپنی شارجہ کوپ نے رمضان المبارک کے احترام میں اشیائے ضروریہ پر 90 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ شارجہ کوپ نے اس سال رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے 3کروڑ درہم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے شارجہ کوپ مزید پڑھیں
امریکی وزیر خارجہ رواں ماہ سعودی عرب، امارات اور اسرائیل جائیں گے
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن رواں ماہ سعودی عرب، امارات اور اسرائیل جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بلنکن اس ماہ کے آخر میں رام اللہ ، فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر اور تل ابیب کا دورہ کریں گے۔ بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید کو خطے کا دورہ مزید پڑھیں
برازیل : عدالتی عظمیٰ کے حکم پر سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام بند
برازیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں عدالتی عظمیٰ نے پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ٹیلی گرام کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور حکومت سے تعاون نہ کرنے پر سنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں ایپل، گوگل، اینڈرائیڈ مزید پڑھیں
ناروے میں مشقوں کے دوران امریکی طیارہ تباہ‘4فوجی ہلاک
اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے میں امریکی طیارہ تباہ ہونے سے 4فوجی ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی فوجی ناروے میں جاری سرد موسم کے دوران فوجی مشقوں میں شریک تھے۔ ناروے کی امدادی ٹیمیں ہفتے کی صبح حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ اس سے قبل خراب موسم کی وجہ سے امدادی ہیلی کاپٹر مزید پڑھیں
ایران یمنی تنازع کے حل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے‘ امریکا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ ایران یمن میں کسی حل تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔امریکی ایوان نمایندگان میں مسلح افواج کی کمیٹی کی جانب سے منعقد اجلاس میں میکنزی نے کہا کہ تہران نے ایک بوری چاول یا کوئی بھی غذائی مزید پڑھیں