دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری طورپرروکنے کا حکم دیا ہے۔یوکرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں روسی حملوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے13ججز نے فیصلے کی حمایت جبکہ 2نے مخالفت کی۔فیصلے کی مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
ایران کی امدادی ٹیم نے عرب امارت کے بحری جہاز کے سولہ ملاحوں کو بچالیا
تہران: ایران کے امدادی ادارے نے خلیج فارس میں ڈوبنے والے اماراتی بحری جہاز کے سولہ ملاحوں کو بچا لیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے صوبے بوشہر کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ امداد کی اپیل موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں۔ انہوں نے سمندر مزید پڑھیں
جوبائیڈن نے پیوٹن کو “جنگی مجرم” قرار دیدیا، روس کا شدید ردعمل
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے غیررسمی جوابات میں امریکی صدر نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ پیوٹن جنگی مجرم ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک طویل اور مشکل جنگ ہو سکتی ہے لیکن امریکی عوام مزید پڑھیں
افغانستان: 95 فیصد شہری بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ
جنیوا: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 95 فیصد افغان آبادی مناسب خوراک نہیں کھا رہی، جس میں خواتین کے زیر کفالت گھرانوں کی شرح تقریباً 100 فیصد ہے۔ ایک میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں نیو یارک سے جاری ہونے والی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں بھوک کا مزید پڑھیں
کویت میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا
کویت سٹی: کویتی حکام نے شہریوں و غیرملکیوں میں خودکشی کا رجحان کم کرن کےلیے ‘آپ کی زندگی قیمتی ہے’ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ آگاہی مہم کویتی سوشیالوجسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت اور سول تنظیمون کے تعاون سے شروع کی ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی مزید پڑھیں
بھارت میں حجاب سے متعلق عدالتی فیصلہ، مسلمانوں کی احتجاجی ہڑتال
نئی دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کی مسلم تنظیموں نے ریاستی تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کے لیے 17 مارچ جمعرات کو پوری ریاست میں ہڑتال کی جو اپیل کی، جس کا بیشتر مسلم اکثریتی علاقوں میں کافی اثر پڑا۔ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ دارالحکومت مزید پڑھیں
امریکہ میں افغانستان کی سفارتی سرگرمیاں معطل
کابل: امریکہ میں افغانستان کا سفارت خانہ اور نمائندہ سیاسی دفاتر بند کر دیئے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کئے جانے اور بیرون ملک منجملہ امریکہ میں سابق افغان سفارتکاروں کی صورت حال واضح نہ ہونے کی بنا پر حالیہ مہینوں کے دوران ماہرین نے بیرون ملک مزید پڑھیں
یوکرینی صدر کے خطاب پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل
یوکرین کے صدر زیلکنسکی نے امریکی کانگریس میں موجود ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے اراکین سے ویڈٰیو لنک کے ذریعے تقریباً 16 منٹ تک خطاب کیا۔ اس خطاب کے دوران انہوں نے امریکی قانون سازوں کو لڑائی کی مختصر ویڈیو بھی دکھائی جس میں روسی لڑاکا طیارے یوکرین کے مختلف شہروں پر بموں اور میزائلوں مزید پڑھیں
امریکی صدر نے پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے ذمہ دار روسی صدر ولادمیر پیوٹن ہیں، یوکرین میں ہونے والی تباہی پر میں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین مزید پڑھیں
ٹیکنالوجی کے ذریعے برفانی تودوں کی پیش گوئی
برف سے ڈھکی پہاڑیاں دیکھنے میں تو بہت سحر انگیز لگتی ہیں لیکن یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں خطرناک برفانی تودوں کی پیش گوئی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے خطرناک برفانی تودوں کا پتا کیسے لگایا جاتا ہے؟ رپورٹ دیکھیے۔