موزمیبق میں گومبی طوفان سے 7افراد ہلاک

ماپوتو(انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک موزمیبق میں گومبی نامی طوفان سے 7افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کو صبح موزمبیق میں ہوا کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی ، جس نے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ زیادہ تر مزید پڑھیں

سعودی و فرانسیسی وزرائے ٹرانسپورٹ نے 2یادداشتوں پر دستخط کردیے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور فرانس کے وزرائے ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر جاسر اور ژاں بپتست جیباری نے ریاض میں ملاقات کے دوران ٹرین اور اختراعی شعبوں سے متعلق مفاہمت کی 2یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔The post سعودی و فرانسیسی وزرائے ٹرانسپورٹ نے 2یادداشتوں پر دستخط کردیے appeared first on Daily Jasarat News.

ارجنٹائن: آئی ایم ایف سے قرض کے خلاف پُرتشدد احتجاج

بیونس آئرس(انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں آئی ایم ایف سے قرض کے خلاف احتجاج پرتشدد رخ کرگیا اور مشتعل شہریوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پتھراؤ کرکے عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ارجنٹائن کے شہری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 45 ارب ڈالر کے معاہدے مزید پڑھیں

قابض یہود نے فلسطینیوں کو شہریت سے محروم کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مغربی کنارے یا غزہ سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ فلسطینیوں کو شہریت یا رہایش حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ قانون 15 کے مقابلے میں 45 ووٹوں سے منظور کیا گیا اور سردست اسے عبوری قانون مزید پڑھیں

سعودی عرب کی رمضان المبارک میں عمرہ محدود کرنے کی تردید

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کے لیے بکنگ بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمرہ کے اجازت نامے اب بھی دستیاب ہیں۔اس سال بڑی تعداد میں عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔ The post سعودی عرب کی مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا میزائل تجربات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات اور خلائی راکٹ لانچ کرنے کے مقام میں توسیع کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پیانگ یانگ کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل سسٹم کے تجربے کا سراغ ملا ہے۔ شمالی کوریا مزید پڑھیں

بائیڈن نے قطر کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے قطر کو بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا۔ بلنکن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکی آئین اورقوانین کے مطابق صدارتی اختیارات کے تحت قطرکوامریکا کے مزید پڑھیں

امارات کا تیونس میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں قائم بخاطرگروپ نے تیونس میں 5ارب ڈالرمالیت کے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا اعلان کردیا۔ گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں فوری طور پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ یہ 2011ء کے انقلاب کے بعد شمالی افریقی ملک میں پہلا بڑا منصوبہ ہے۔تیونس اپنی معیشت کو مزید پڑھیں

ترقی یافتہ ممالک جلد ہی غریب ممالک کو 100 ارب ڈالر سالانہ فراہم کریں گے، جان کیری

جان کیری نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ’’امن اور سلامتی کے قیام کے لیے کلائمٹ فائنانس‘‘ پر منعقد ہونے والے ایک غیر رسمی اجلاس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے کے لیے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

کورونا ایس اوپیز میں نرمی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ 

مکہ: کورونا پابندیوں کے بعد عالم اسلام کیلئے بڑی خوشخبری  سامنے آگئی ہے ،کورونا ایس اوپیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 10 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ؐ میں نماز مزید پڑھیں