‘خدشہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں سرد جنگ جیسا ماحول نہ بن جائے’

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سابق رکن تمنا سالک الدین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں بھی یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سرد جنگ جیسا ماحول نہ بن جائے کیوں کہ خطے میں ایک جانب بھارت، امریکہ اور دوسری جانب پاکستان اور چین کا اتحاد بنتا نظر آ رہا مزید پڑھیں

کولمبیا: ائرپورٹ پر 2دھماکوں میں 3افراد ہلاک

بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا کے ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے2زوردار بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ،جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے شہر کوکوتا کے کامیلو ڈیزا ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 زوردار بم دھماکے ہوئے ۔ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار باردوی سرنگوں کو مزید پڑھیں

امریکا مزید 8 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردے گا‘ برطانوی ذرائع ابلاغ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق واشنگٹن چین کی 8 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دے گا۔اخبار نے مزید بتایا ہے کہ امریکا کے زیر عتاب آنے والی ان کمپنیوں میں ڈرون طیارے تیار کرنے والی ایک کمپنی بھی شامل ہے۔امریکا نے نومبر میں چین کی درجنوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کا تربیتی کیمپ

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کے 10روزہ تربیتی کیمپ کا آغازہوگیا ۔ دبئی میں واقع منی معجزات یہودی پری اسکول میں منعقدہ کیمپ گان ایزی میں شرکاکو یہود کی تاریخ اور مذہبی طریقوں کے اسباق پڑھائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں میں شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں مزید پڑھیں

جنوری میں پورا خطہ اومیکرون کی لپیٹ میں ہوگا ، یورپی یونین

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی سربراہ اورزلا فان ڈیئر لائن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا تبدیل شدہ وائرس اومیکرون آئندہ ماہ تک یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 27رکن ممالک میں کورونا ویکسین میسر ہونے کے باوجود صورت حال بگڑ سکتی ہے۔ اومیکرون مزید پڑھیں

امریکی کانگرس میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی ایوان نمایندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظورکر کے نئی تاریخ رقم کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈیموکریٹس نے 219 وو ٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت کی جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔بل مزید پڑھیں

بھارت: مسافر بس دریا میں جاگری ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پل سے دریا میں گرنے والی بس امراوتی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مسافروں سے بھری ہوئی بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں جاگری، ،جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ٹاؤن جنگریڈی گودام جانے والی بس کو پیش آیا ، جس میں مزید پڑھیں

ہانگ کانگ : عالمی تجارتی مرکز میں خوفناک آتشزدگی

ہانگ کانگ : عالمی تجارتی مرکز میں آتش زدگی کے بعد فائربریگیڈ کے اہل کار آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد فلک بوس عمارت میں محصور ہوکر رہ گئے۔ آگ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر اس علاقے میں مزید پڑھیں

جاپان میں لنگرخانوں کا رخ کرنے والوں میں اضافہ

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورتحال کے خاتمے کے باوجود ٹوکیو میں غیر مستقل ملازمین سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد، نجی امدادی گروپوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے مفت کھانوں پر انحصار کر رہی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے نے ان گروپوں سے مزید پڑھیں