نائن الیون متاثرین افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ چاہتے ہیں، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے متاثرہ خاندان چاہتے ہیں کہ امریکا کے پاس موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کے طور پر دیے جائیں۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ مزید پڑھیں

سعودی عرب نےحج کا دورانیہ کم کرنے کاعندیہ دیا ہے، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2022پرکام کررہے ہیں، سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امورکے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ  پاکستان کورونا کی مزید پڑھیں

سعودی عرب 2030 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب 2030 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا، آرامکو یومیہ دو ارب مکعب فٹ گیس تیار کرے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق  سعودی آرامکو نے مملکت میں گیس کی پیداوار میں غیر معمولی توسیع کے پروگرام شروع کر مزید پڑھیں

مشرق وسطی کو جوہری اسلحہ سے پاک بنانے کی کوشش جاری ہے، سعودی عرب 

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کی کوششیں گذشتہ 40 سال سے جاری ہیں۔ سعودی  میڈیا کے مطابق وہ اقوام متحدہ کے تحت مشرق وسطی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے حوالے سے منعقد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے مزید پڑھیں

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے

پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا شمار مسلسل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہو رہا ہے۔ شہر میں اسموگ کی وجہ سے حدِ نگاہ بھی کم ہو رہی ہے اور شہریوں کو سفر کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بظاہر تو اسموگ سے آنکھوں میں جلن مزید پڑھیں

ریاست مخالف تقاریر کا الزام: سپریم کورٹ کا علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک —  سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ساڑھے گیارہ ماہ بعد ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر اس کیس میں دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے تو علی وزیر بھی مزید پڑھیں

منور فاروقی پر ہندو تنظیموں کا دباؤ؛ ‘بھارت میں کبھی اختلاف رائے کو برداشت نہیں کیا گیا’

نئی دہلی —  معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی پر ہندو سخت گیر تنظیموں کے مبینہ دباؤ کے بعد اب سوال یہ جنم لے رہا ہے کہ کیا بھارت میں آزاد آوازوں کے لیے کوئی گنجائش ہے یا نہیں۔ ہندوتوا نواز تنظیموں کے مبینہ دباؤ کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے دو ماہ کے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: ’فوج ملک کے دفاع کے لیے ہے، نہ کہ کاروبار کرنے کے لیے‘

اسلام آباد —  پاکستان کی سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ اراضی پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دی ہے جس پر اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے رپورٹ واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کیس کی سماعت مزید پڑھیں

کرتار پور گرودوارے میں بغیر سر ڈھانپے ماڈلنگ پر ردِعمل، خاتون ماڈل کی معذرت

ویب ڈیسک —  پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارروال میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور صاحب کے احاطے میں بغیر سر ڈھانپے خاتون کی ماڈلنگ کا معاملہ پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا پر اب بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر صالحہ امتیاز مزید پڑھیں