یورپی یونین کی داخلی سرحدیں دوبارہ کھول دی جائیں‘ جرمنی کی تجویز

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے یورپی یونین سے داخلی سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برلن حکومت آیندہ ماہ جون کے وسط تک 31 یورپی ممالک کے لیے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عائد سفری پابندیوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ ان ممالک میں یورپی یونین کے مزید پڑھیں

سمندر میں تیل کا رساؤ‘ یمن میں ماحولیاتی المیے کا خطرہ

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ الحدیدہ شہر میں راس عیسیٰ بندرگاہ کے نزدیک آئل ٹینکرصافرسے تیل کے رساؤ یا اس میں ممکنہ دھماکے کی صورت میں سب سے بڑا ماحولیاتی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں صافرجہاز کے ٹینک کی الم مزید پڑھیں

مفت زمین لینے والے اسپتال مفت علاج کیوں نہیں کر سکتے؟ بھارتی عدالت عظمیٰ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ جن نجی اسپتالوں کو مفت زمین دی گئی ہے وہ کورونا وائرس کے مریضوں کا مفت یا معمولی فیس لے کر علاج کیوں نہیں کر سکتے۔ عدالت نے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید پڑھیں

فلپائن: انسداد منشیات مہم میں ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے‘ انسانی حقوق تنظیم

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیومن رائٹس واچ نے فلپائنی حکومت کی انسداد منشیات مہم کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی اعلیٰ تنظیم سے آزادانہ تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انسانی حقوق تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع مزید پڑھیں

مسلمان حجاب پوش خاتون برطانوی تاریخ کی پہلی جج مقرر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جج کے عہدے پر فائز ہونے والی باحجاب مسلمان خاتون رافعہ ارشد جلد ہی مڈلینڈ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھال لیں گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 40 سالہ خاتون کا تعلق لیڈز سے ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 11 سال کی عمر میں جج مزید پڑھیں

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

سیئول؍ پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا کی فوجوں کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یو این سی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ سیئول اور پیانگ یانگ کے درمیان مزید پڑھیں

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے‘ یورپی یونین

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ چین عالمی طاقت کے طور پرامریکا کی جگہ لے رہا ہے۔بی بی سی کے مطابق یورپی وزیر خارجہ نے برلن مین جرمن سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آرہا، مزید پڑھیں

چینی صدر کا فوج کو جنگ کی تیاری کاحکم

بیجنگ/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے فوج کو جنگ کے لیے تیاری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ پیپلز لبریشن آرمی کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک کا دفاع مزید مضبوط کیا جائے، فوج بد ترین حالات کے لیے اپنی مشقیں مکمل کرلے،پوری طاقت کے ساتھ قومی مزید پڑھیں

چینی فوج کو بھارت کیخلاف تیاری کا حکم

چین اور بھارت کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر چینی صدر شی جن پنگ نے فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر شی جن چنگ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مزید پڑھیں

سعودی عرب،یکم جون سے مساجد اور دفاتر کھولنے کا اعلان

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے 31 مئی کے بعد مساجد کھولنے اور سرکاری و نجی دفاتر میں کام کی اجازت دینے کے علاوہ 21 جون کے بعد سے مکہ مکرمہ کے سوا ملک بھر سے کرفیو ہٹالینے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی حکام کا کہنا مزید پڑھیں