بحیرۂ عرب میں آئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث ہے‘ یمن

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی حکومت نے بحیرہ عرب میں تیل بردار جہاز پر حملے میں ایران کو مورد الزام ٹھیرادیا۔ وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا کہ کارروائی کے پیچھے ایرانی پاسداران انقلاب کا ہاتھ تھا اور حملے میں 4ریمورٹ کنٹرول کشتیاں استعمال کی گئیں، تاہم عرب اتحادی فوج نے تخریب کاری کی کوشش ناکام مزید پڑھیں

حاکم دبئی نے اہلیہ کو دھمکیاں دیں‘ بیٹیوں کو اغوا کرایا‘ برطانوی عدالت

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم محمد بن راشد مکتوم کو اپنی اہلیہ حیا بنت حسین کو ڈرانے دھمکانے اور اپنی 2بیٹیوں کو اغوا کرانے کا قصور وار قرار دے دیا۔ شہزادی حیاگزشتہ برس گھر سے فرار ہو کر پہلے جرمنی پہنچیں اور بعد میں مزید پڑھیں

اردن میں حسین کینسرسینٹرکا فلسطینی بچوں کے علاج کے لیے فنڈ قائم

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن میں شاہ حسین کینسر فاؤنڈیشن نے فلسطینی بچوں کے علاج کے لیے فلاحی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں فلسطینی غیر سرکاری تنظیم ڈویلپمنٹ سنٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ اور فلسطینی کاروباری شخصیت زاہی خوری نے 5 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ۔ فنڈ کے تحت مزید پڑھیں

افریقی یونین کا نہضہ ڈیم پر اختلاف ختم کرنے پر زور

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ممالک کے اتحاد افریقی یونین نے متنازع آبی ذخیرے نہضہ ڈیم پر اختلاف ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ جمعے کے روز افریقی یونین نے مصر، سوڈان اور ایتھوپیا سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالیں۔ ساتھ ہی افریقی اتحاد اور ایتھوپیا نے عرب لیگ مزید پڑھیں

اسرائیل میں 17 عرب ارکان کی کامیابی سے صہیونیت ہل کر رہ گئی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پارلیمانی انتخابات میں عرب ارکان نے 17 نشستیں حاصل کرکے صہیونی حکام کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز نے عرب ارکان کی کامیابی کو اسرائیل میں سیاسی زلزلہ قرار دیا اور کہا کہ عرب باشندوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے نکلی اور عرب ارکان کو مزید پڑھیں

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے،ایران اعلیٰ ثقافتی کونسل

تہران(صباح نیوز)ایران کی اعلیٰ ثقافتی کونسل نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے جرائم کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلی ثقافتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت جب دنیا کرونا وائرس سے برسر پیکار ہے مزید پڑھیں

طالبان جلد افغان حکومت میں جگہ بنا لیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کردیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکیوں کی واپس کے بعد طالبان ’’ممکنہ طور پر‘‘ افغان حکومت کا کنٹرول حاصل کرلیں مزید پڑھیں

مسلمانوں پرمظالم‘ 40سال بعد افغانستان میں بھارت مخالف مظاہرے

اسلام آباد/ کابل/ ڈھاکا (خبر ایجنسیاں) مسلمانوں اور مساجد کو شہیدکرنے کے خلاف40 سال بعد بھارت کے خلا ف افغانستان میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا‘ کابل اور ہرات میں ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعے کو کابل میں سول سوسائٹی نے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر نو پارک مزید پڑھیں

چین نے کراچی میںبحری جہاز پر فوجی سامان کابھارتی دعویٰ مسترد کردیا

بیجنگ(آن لائن)چین نے بھارت کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا کہ کراچی کے لیے روانہ ہونے والے زیر حراست چینی تجارتی بحری جہاز پر ایسا سامان لدا تھا جو عدم پھیلاؤ اور برآمداتی کنٹرول کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان شاؤ نے بیجنگ میں ایک میڈیا بریفنگ میں مزید پڑھیں

کابل میں حملہ،29ہلاک، عبداللہ عبداللہ اور کرزئی بچ نکلے

کابل :حملے کے بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پرجمع ہیں۔چھوٹی تصاویر میں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے کابل/اسلام آباد( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملے کے نتیجے میں 29افراد ہلاک اور 61زخمی ہوگئے۔ مقامی و غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب وحدت پارٹی کے رہنما مزید پڑھیں