بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مزید 889افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ مہلک وائرس سے 118 ہلاکتوں کے بعد چین میں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 236ہو مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
ادلب میں فوجیوں کی ہلاکت روس ترکی تنائو میں اضافہ
دمشق ؍ انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسدی فوج کے حملوں میں 2 ترک فوجیوں کے ہلاک ہونے کے بعد انقرہ ماسکو تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس کی جانب سے بشار الاسد حکومت کی مستقل حمایت اور ترک عسکری کارروائیوں کی مخالفت کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی مزید پڑھیں
بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ ،طالبہ باغی قرار ،جیل بھیج دیا
بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مودی سرکار کے متنازع شہریت قانون کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی طالبہ کو بغاوت کا مقدمہ درج کرکے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مزید پڑھیں
ایران پارلیمانی انتخابات میں حکمران طبقے کا پلڑا بھاری
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں طبقے کا پلڑا بھاری رہا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والی رائے شماری میں حکومت کے حامی شہریوں کی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔ انتخابات سے قبل ہی 7ہزار امیدواروں کو نااہل قرار دے انتخابات میں حصہ لینے مزید پڑھیں
امریکی آشیر باد،یہودی آبادکاروں کے نئے منصوبوں کا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطین کے علاقے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے 2 نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے اعلان کے بعد اسرائیل کو مزید پڑھیں
ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا ہوگئی
امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتخابات 2016 میں روس کی مداخلت کی تحقیقات سے متعلق کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر روجر اسٹون کو 40 ماہ قید کی سزا سنا مزید پڑھیں
بہت جلد افغان عوام امن معاہدے کی خوشیاں منائیں گے، طالبان
افغان طالبان کے سیاسی امور کے رہنما سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جلد امن معاہدہ طے پانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد افغان عوام امن معاہدے کے حوالے سے خوشی منائیں گے۔ امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں سراج الدین حقانی نے کہا کہ امریکا مزید پڑھیں
بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی طالبہ پر غداری کا مقدمہ درج
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف ایک تقریب میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی طالبہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے جوڈیشل حراست میں بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلورو میں ریلی کے دوران اسٹیج پر امولہی لیونا نے پاکستان زندہ باد کا مزید پڑھیں
سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی کوشش ناکام
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرزمین کی جانب فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں مار مزید پڑھیں
پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کا سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ
ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے لئے جاری جدوجہد کے سلسلے میں آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سپریم کورٹ رجسٹری میں آمد کے موقع پر پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ سینکڑوں ملازمین نے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ریٹائرمنٹ واجبات کی 2013 سے عدم ادائیگی مزید پڑھیں