چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کا احتجاج، دھرنے کا اعلان

3 دن میں بچے واپس لائے جائیں:بریفنگ تقریب میں شدید احتجاج،مارگلہ روڈ پرمظاہرہ پاکستانی محفوظ ہاتھوں میں ہیں‘زلفی بخاری، والدین کی پریشانی بجا لیکن حالات دیکھیں‘ظفر مرزا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانی طلباوطالبات کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کی تقریب میں والدین نے مزید پڑھیں

مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے رواں سال نومبر میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم سے مشورے کے بعد کیا ہے، مزید پڑھیں

فرانس کا غیر ملکی ائمہ مساجد پر پابندی کا اعلان

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے مسلمان بچوں کی تعلیم، ائمہ مساجد کی تربیت اور مساجد کو ملنے والے عطیات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے نیا قانون متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ صدر عمانویل ماکروں کا کہنا تھا کہ علاحدگی پسندی کی روک تھام کے لیے دیگر ممالک کی جانب سے فرانس میں مزید پڑھیں

لیبیا ،قومی حکومت نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ وزیر اعظم فائز سراج نے جنگ بندی کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں مزید شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم فائز سراج کا کہنا ہے کہ طرابلس پر تازہ حملے کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر /نئی دہلی(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع پلوامہ میں 3 نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔علاوہ ازیں بھارتی پولیس مزید پڑھیں

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے پاکستانی حکام کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانے کی 2 رکنی اسپیشل ٹاسک فورس نے چین کے شہر ووہان میں پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی 2 رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی جہاں انہوں نے 4 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ سے ملاقاتیں کیں۔ ٹاسک فورس کے ارکان مزید پڑھیں

بھارت کے ساتھ  کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل مودی سرکار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،اپنے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ہے۔ مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارت میں بیٹے کی گرفتاری پر پولیس افسر پر حملہ کردیا

دبئی میں والدہ نے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے پولیس افسر کا بازو چبا ڈالا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون نے بیٹے کی گرفتاری پر مزاحمت کی اور پولیس افسر  پر حملہ کرتے ہوئے بازو پر کاٹ دیا۔ یہ واقعہ الورقہ علاقے میں پیش آیا جہاں الرشیدیہ پولیس  ایک ملزم کو مزید پڑھیں

ترکی میں اہم سیاسی تبدیلی

ترکی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 70 ناظموں نے حکمراں جماعت اے کے پارٹی میں شمولیت کی درخواستیں جمع کرادیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے 70 ناظمین کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جنہوں نے حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں مزید پڑھیں

ادلب میں کسی بھی وقت آپریشن شروع کردیں گے، طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے صوبے ادلب میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خطے کی دیگر طاقتیں اس معاملے پر ناکام رہتی ہیں تو ترکی اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام خدشات کا ازالہ کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ انقرہ میں حکمران مزید پڑھیں