ایران: انتخابات میں برتری کا سرکاری دعویٰ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد نے انتخابات میں حکومت کے حامی امیدواروںکو ووٹ دیا۔ سرکاری میڈیا پر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دکھائی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز میں پولنگ اسٹیشن خالی نظر آئے۔ غیر حتمی نتائج مزید پڑھیں

افغانستان :10 برس میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران افغانستان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد ایک لاکھ ہو چکی ہے۔ عالمی ادارے کے افغانستان کے لیے معاون مشن کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں مزید پڑھیں

اسرائیل نے امریکی منصوبے ہی کی خلاف ورزی شروع کردی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر کے نام نہاد منصوبے میں سیاحتی مقام قرار دیے جانے والے قلندیہ کے علاقے میں آبادکاری منصوبے کا اعلان کرکے خو د ہی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرڈالی۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے قلندیہ کے 1200 دونم رقبے پر یہودی کالونی قائم کرنے کا اعلان مزید پڑھیں

القاعدہ ،داعش و دیگر گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، افغان صدر

کابل(آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کے معاہدے کا اطلاق شروع ہوگیا ہے مگر القاعدہ، داعش اور دیگر گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ معاہدے کے اطلاق سے متعلق افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی مزید پڑھیں

ٹرمپ بھارت کو پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کا کہیں گے‘ وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صباح نیوز) وائٹ ہائوس انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورۂ بھارت میں ایل او سی پر جنگی بندی، اقلیتوں سے بدترین امتیازی سلوک اور مذہبی آزادیوں پر پابندی کا معاملہ اٹھائیں گے اور اس بات پر بھی زور دیں گے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کی جائے او مزید پڑھیں

چین:کرونا وائرس سے مزید 109 افراد ہلاک

بیجنگ: کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار سے مزید 109 افراد ہلاک جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2345 ہوگئی۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید 109 افراد ہلاک ہوگئے،وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2345 ہوگئی جبکہ ملک میں وائرس سے مزید 397 کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 76 مزید پڑھیں

امریکہ کو بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل پر گہری تشویش ہے،وائٹ ہائوس

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل پر گہری تشویش ہے۔ وائٹ ہائوس کے حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی امریکہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران مودی کے ساتھ مذہبی مزید پڑھیں

قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر:بھارتی قابض فوج نے آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین کاروائی میں ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے بہانے 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اطلاعات مزید پڑھیں

افغانستان میں عارضی جنگ بندی،پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے معاہدے کا اطلاق

افغانستان میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، امریکا اور طالبان نے عارضی جنگ بندی  پر اتفاق کرتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طویل مذاکرات کے بعد امریکا اور طالبان میں ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کے مزید پڑھیں

کرونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہورہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہورہے ہیں،متاثرہ ممالک وبا کا پھیلائو کو روکنے میں مزید وسائل صرف کریں۔ ایران مزید پڑھیں