فرانس میں امریکی کمپنی ایپل پر ڈھائی کروڑ یورو کا جرمانہ

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے امریکی کمپنی ایپل پر ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ عائد کر دیا۔ پیرس حکام کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی اپنے صارفین کو یہ بات بتانے میں ناکام رہی کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی وجہ سے پرانے آئی فون کی کارکرگی کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔ ایپل مزید پڑھیں

ایرانی رہبر اعلیٰ اور وزیر خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرانے کی مہم

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس نے ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ٹوئٹر پر پوسٹیں بند کرانے اوران کے سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔ اس حوالے سے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے ٹوئٹر کی انتظامیہ کو ایک خط مزید پڑھیں

افغانستان میں امریکی شہری کے اغوا کیے جانے کی تصدیق

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں امریکی شہری کے اغوا کی تصدیق کردی۔ امریکی جریدے نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مغوی امریکی ایک کنٹریکٹر تھا اور اسے گزشتہ ہفتے خوست سے اغوا کیا گیا۔

ٹرمپ کیخلاف ف گواہی دینے پر 2 عہدے دار برطرف

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے مؤاخذے کی کارروائی سے بری ہونے کے بعد اپنے خلاف گواہیاں دینے والوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے سینیٹ کی کارروائی ختم کے چندہی گھنٹے کے بعد یوارپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ اور یوکرائنی امور کے ماہر و قومی مزید پڑھیں

اسدی فوج کی پیش قدمی سے 2 ہفتوں میں 850 ہلاکتیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شمالی حصے میں روس کی حمایت یافتہ اسدی فوج کی خوں ریز پیش قدمی جاری ہے۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق 24 جنوری کو صوبہ ادلب اور حلب میں شروع کی گئی اس کارروائی میں اب تک فریقین کے 850 افراد مارے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسدی مزید پڑھیں

دنیا بھر میں کورونا کا پھیلاؤ جاری‘ چین میں 722ہلاکتیں

بیجنگ ؍ پیرس ؍ ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے دیگر ممالک میں متاثرین کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس میں موجود 5 برطانوی شہریوں میں مہلک وبا سکی تشخیص ہوئی ہے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق مزید پڑھیں

صدارتی خطاب کی کاپی پھاڑ کر پلوسی نے غیر قانونی کام کیا‘ ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کی کاپی پھاڑ کر قانون توڑا۔ ادھر فلوریڈا سے ریپبلکن رکن میٹ گائٹز نے پلوسی کے خلاف اخلاقیات کمیٹی میں شکایت درج کرائی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الزامات کے ذیل مزید پڑھیں

امریکی صدارتی انتخاب کے ڈیموکریٹک امیدواروں کی گرما گرم بحث

کانکورڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب میں نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک امیدواروں کے درمیان ریاست نیو ہیمشائر میں گرما گرم مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔اے بی سی نیوز نے جمعہ کے روز آٹھویں صدارتی مباحثے کی میزبانی کی، جسے ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ پیر کے روز آئیووا میں ڈیموکریٹک ارکان کے مباحثے مزید پڑھیں

تارکین وطن کے معاہدے پر انسانی حقوق تنظیموں کی تنقید

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی اور لیبیا کے درمیان تارکین وطن کی حراستی مراکز میں واپسی آسان بنانے کے معاہدے کی توسیع پر انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کا کہنا ہے کہ حراستی مراکز میں اذیت رسانی اور آبرو ریزی کے واقعات مزید پڑھیں

بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں

عدالت عظمیٰ کے حکم پر ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعظم مودی کا خطاب نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے لیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر مزید پڑھیں