تائیوان کی کمپنی الگ؛ کیا بھارت میں چِپ بنانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے؟

نئی دہلی —  تائیوان کی کمپنی فاکس کون نے بھارت کی کمپنی ویدانتا کے ساتھ 19.5 ارب ڈالر پر مشتمل سیمی کنڈکٹر مشترکہ منصوبے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت میں چِپ بنانے کے عزائم کے لیے ایک دھچکہ تصور کیا جا رہا ہے۔ تاہم مزید پڑھیں

امریکی عہدے دار کی نئی دہلی میں دلائی لاما سے ملاقات پر چین کیوں برہم ہے؟

نئی دہلی —  چین نے امریکی عہدے دار کی تبت کے روحانی رہنما دلائی لاما سے نئی دہلی میں ملاقات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی طاقت کو تبت کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ بیجنگ نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ تبت سے متعلق مزید پڑھیں

بھارت میں طوفانی بارشوں سے 22 افراد ہلاک؛ ’کہیں تو ایک دن میں مہینے جتنی برسات ہوئی‘

ویب ڈیسک —  بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی برسات کی وجہ سے کئی علاقے زیرِ آب آگئے مزید پڑھیں

نئی دہلی میں بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ سڑکوں پر کھڑے پانی کے سبب معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے اور لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چین، بھارت سرحدی تنازع برقرار؛ دونوں افواج بارڈر پر انفرااسٹرکچر مضبوط کرنے میں مصروف

چین اور بھارت کے درمیان 2020 میں مہلک تصادم کا باعث بننے والے سرحدی تنازع کو حل کرنے کی سفارتی کوششوں میں اب تک بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس اثنا میں چین اور کچھ حد تک بھارت اپنے اپنے دعووں کو تقویت دینے کے لیے فوجی انفرااسٹرکچر کی تعمیرمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں

افغانستان میں ہردس میں سے نو گھرانے غذائی قلت کا شکار

ویب ڈیسک —  اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی ایک خوفناک صورتحال کا سامناہے کیونکہ ہر دس افغان خاندانوں میں سے نو مناسب خوراک کے فقدان کا شکار ہیں اور بچے اور حاملہ خواتین سب سے زیادہ متاثر ہور ہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کو سکائپ مزید پڑھیں

‘مودی’ کی ہتک کے مقدے میں راہل گاندھی کی اپیل خارج

نئی دہلی —  گجرات ہائی کورٹ نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہتک کے ایک معاملے میں سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی کی دو سال کی سزا معطل کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس کا کوئی معقول جواز نہیں ہے۔ نچلی عدالت نے سزا کو معطل نہ کرنے مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تنازع

سرینگر —  ؓبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بے گھر افراد کے لیے دو لاکھ گھر تعمیر کرنے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کی فہرست سامنے لائی جائے جنہیں یہ گھر دیے جائیں گے۔ ان جماعتوں کا مؤقف ہے کہ بھارتی مزید پڑھیں

بیوی کا گھریلو کام کاج، شوہر کی کمائی میں برابرکا حصہ ڈالنا ہے: بھارتی عدالت کا فیصلہ

ویب ڈیسک —  بھارت میں، کروڑوں خواتین کے بلا معاوضہ گھریلو کام پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔ لیکن تامل ناڈو میں ایک حالیہ عدالتی فیصلے کو جس میں ایک گھریلو خاتون کے کام کو اپنے شوہر کی آمدنی میں حصہ ڈالنے کے مترادف تسلیم کیا گیا ہے، ایک تاریخی فیصلے کے طور پر مزید پڑھیں