سری لنکا میں پرتشدد مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ

سری لنکا کے وزیرِاعظم مہندا راجاپاکسے کے مستعفی ہونے کے بعد ملک بھر میں حکومت کے حامی اور مخالفین کی جانب سے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔ تصادم کے دوران ایک رکنِ پارلیمنٹ سمیت کم از کم پانچ  افراد ہلاک اور 180 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ دارالحکومت کولمبو کے کئی مقامات پر کرفیو مزید پڑھیں

زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں آٹے کے بحران کے خدشات کیوں؟

کراچی —  پاکستان کے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں کم از کم دس روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں آٹے کی 20 کلو بوری کی قیمت 1100 سے بڑھ کر اوسطاً 1300 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں20 کلو آٹے کی مزید پڑھیں

کالعدم ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی اہلکاروں کے نام دھمکی آمیز خط، ماہرین کا مربوط لائحہ عمل پر زور

پشاور —  حکومتِ پاکستان اور کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جہاں مصالحت کی کوششیں ہو رہی ہیں وہیں کالعدم تنظیم نے سیکیورٹی اہلکاروں کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ فورسز سے علیحدگی اختیار کر لیں بصورتِ دیگر انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ٹی ٹی پی مزید پڑھیں

طالبان نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ فیصلے واپس نہ لیے تو ان پر دباؤ بڑھائیں گے: امریکہ

ویب ڈیسک —  امریکہ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں سے متعلق اپنے حالیہ فیصلوں پر نظرثانی نہ کی تو ان پر دباؤ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مزید پڑھیں

کراچی یونیورسٹی حملہ: ‘بی ایس او آزاد’ ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کے ریڈار پر

کراچی —  اشرف بلوچ جامعۂ کراچی میں شعبہ سوشیالوجی میں ایم فل کے طالبِ علم ہیں۔ وہ بلوچ طلبہ کی تنظیم ‘بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن’ (بی ایس او) کے اس دھڑے کے سینئر وائس چیئرمین ہیں جو سردار اختر مینگل کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے وابستہ ہے۔ اشرف بلوچ کا الزام ہے کہ 29 مزید پڑھیں

’سپریم کورٹ کسی کی خواہش پر ازخود نوٹس نہیں لیتی‘

اسلام آباد —  سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر ازخود نوٹس نہیں لیا جاتا ۔ ازخود نوٹس پہلے ایک بنچ کی سوچ ہوتی ہے اور پھر معاملہ چیف جسٹس تک جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے آخری ازخود نوٹس پر 12 ججز نے مزید پڑھیں

کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے کئی شہر بند، چین کی تجارت متاثر ہونے لگی

ویب ڈیسک —  چین میں کرونا وائرس کے خلاف جاری کوششوں کے باعث شنگھائی سمیت کئی صنعتی شہروں کے بند ہونے اور عالمی طلب کے کمزور ہونے کے باعث اپریل میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی برآمدی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ چین میں پیر کے روز سامنے آنے والے کسٹم کے اعدادوشمار کے مطابق مزید پڑھیں

کیا سخت گیر اقدامات پر طالبان میں دراڑ پڑ چکی ہے؟

کابل میں خریداری کرتی ہوئی ریاضی کی ٹیچر عروسہ اور اس کی دوست خوفزدہ اور گشت پر مامور طالبان پر نظر رکھے ہوئے تھیں کیونکہ اگرچہ انھوں نے بڑی سی شال اوڑھ رکھی تھی اور براون گاون پہن رکھاتھا، لیکن یہ طالبان کے تازہ ترین فرمان کے مطابق نہیں تھا۔ عروسہ نے، جنھوں نے اپنا مزید پڑھیں

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کا الزام، صبا قمر کو اب ’گھبرانا نہیں ہے‘

لاہور —  اداکارہ صبا قمر کے چاہنے والوں کےلیے ایک اچھی خبر۔ معروف اداکارہ اور گلوکار بلال سعید کو لاہور کی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا تقدس پامال کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا ہے۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشنز جج محمد مشتاق نے دونوں فنکاروں کی بریت کی مزید پڑھیں