افغانستان: افغان ہزارہ برادری کا طالبان حکومت کی حمایت کا اعادہ

افغانستان میں افغان ہزارہ برادری کے ایک ہزار سے زائد عمائدین نے طالبان حکمرانوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ مغربی حمایت یافتہ حکومتوں کا ’تاریک دور‘ اسلام پسندوں کی واپسی کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ افغانستان کی ہزارہ برادری ایک طویل عرصے سے ظلم و ستم کا شکار رہی مزید پڑھیں

پاکستانی دفتر خارجہ کی موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ’تقسیم‘ کے بیان کی مذمت

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت کے بیان کی شدید مذمت کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’تقسیم کے درد کو ختم کرنے کا واحد حل تقسیم ختم کرنا ہے‘۔ بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں

امریکہ کی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کی دعوت؛ کیا پاکستان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے؟

اسلام آباد —  امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے وزیرِ اعظم سمیت 110 ممالک کے سربراہان کو جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو آئندہ ماہ منعقد کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے تاحال اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ مبصرین کا کہنا ہے مزید پڑھیں

توہینِ عدالت پر منڈی بہاءُ الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا، جیل بھیج دیا گیا

لاہور —  پنجاب کے ضلع منڈی بہاءُ الدین کی مقامی عدالت نے عدالتی حکم نہ ماننے پر منڈی بہاءُ الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ رواں ہفتے جمعے کو ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبد الجبار خان نے مزید پڑھیں

لوئر دیر میں میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سول جج گرفتار

پشاور —  خیبر پختونخوا کے دور افتادہ اور پسماندہ شمالی علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں لوئر دیر میں تعینات ایک سینئر سول جج کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے درج کردہ مقدمے کے مطابق مزید پڑھیں

بھارت: گڑگاؤں میں اس جمعے کو بھی نماز نہ ہو سکی، کھلے مقامات پر مقامی افراد کا قبضہ

نئی دہلی —  بھارت کے ضلع ہوشیار پور کے شہر ہریانہ کے گڑگاؤں میں پارکوں اور کھلی جگہوں پر اس جمعے کو بھی نماز ادا نہیں ہو سکی۔ مقامی افراد نے سیکٹر 37 میں پولیس اسٹیشن کے قریب نماز کی جگہ پر قبضہ کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق محمد پور، جھارسا، کھانڈسا اور کھٹولہ کے مزید پڑھیں

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: رضوان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان کی مصر کو 1-3 سے شکست

بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جارہے ہاکی جونیئر ورلڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے رضوان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت مصر کو 1-3 سے شکست دے دی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور دونوں ٹیموں نے گول مزید پڑھیں

لداخ میں بھارت چین تنازعے سے پشمینہ اون کی صنعت  خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک —  لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ 17 ماہ سے جاری کشیدگی کا سب سے زیادہ منفی اثر وہاں پشمینہ اون کی صنعت پر ہوا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بلند پہاڑی سلسلے ہمالیہ کی قدیم اور مقبول ترین صنعت ہے، جس کی جڑیں تاریخ میں 600 سال مزید پڑھیں

روس، چین اور بھارت کا مشترکہ اجلاس، افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک —  روس، چین اور بھارت نے جمعے کے روز جنگ سے تباہ حال افغانستان کے انسانی بحران کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور منشیات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ پر اظہار تشویش کیا ہے۔ تین علاقائی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل سہ فریقی اجلاس میں باقی امور کے علاوہ افغان بحران کا جائزہ مزید پڑھیں