شام میں امریکی فوجیوں کے زیراستعمال چوکی پر حملہ

ویب ڈیسک —  بدھ کے روز جنوبی شام میں امریکی فورسز کے زیر استعمال ایک بیرونی چوکی پر مشتبہ ڈرون حملہ ہوا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے اسے ایک دانستہ اور مربوط حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر حملے میں بغیر پائلٹ کے فضائی مزید پڑھیں

پاکستان اور افغانستان میں سرحدی گزرگاہیں مسلسل بند، آمد و رفت پر پابندی کے خلاف احتجاج

پشاور —  پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہوں پر رکاوٹوں اور پیدل آنے جانے والوں پر عائد پابندی سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بند ہے بلکہ طالبان کے 15 اگست کو حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک کراچی کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کا سلسلہ بھی معطل ہے۔ دو طرفہ آمد و رفت مزید پڑھیں

طالبان کے خوف کے سائے تلے خواتین کے بناؤ سنگھار کے لیے کام کرنے والا بیوٹی سیلون

کابل —  خواتین کے بناؤ سنگھار اور ان کے لیے اچھا وقت گزارنے کی جگہوں میں سے ایک بیوٹی سیلون ہے۔ لیکن افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے خواتین بیوٹی سیلون کا رخ کرنے سے ڈرنے لگی ہیں۔ طالبان کے کنٹرول سے قبل خواتین بیوٹی سیلون میں مردوں کی نظروں سے دور اور مزید پڑھیں

پشاور میں ‘داعش’ کے تین عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ، باجوڑ میں چار سیکیورٹی اہل کار ہلاک

پشاور —  پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر باجوڑ اور ہنگو میں جھڑپوں کے دوران پانچ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے ایک مزید پڑھیں

شاہ رخ خان کی آریان سے ملاقات کے فوری بعد بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو ٹیم کی ان کے گھر آمد

ویب ڈیسک —  بھارت کے انسدادِ منشیات کے سرکاری ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم جمعرات کو بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ ‘منت’ پہنچی۔ بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان جمعرات کی صبح اپنے بیٹے آریان مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا سوشل نیٹ ورک ‘ٹرتھ سوشل’ لانچ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک —  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں لیکن صارف کی حیثیت سے نہیں بلکہ سوشل نیٹ ورک کے مالک کی حیثیت سے۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ‘ٹرتھ سوشل’ جلد لانچ کر دی جائے گی۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم مزید پڑھیں

تحریکِ لبیک کا لاہور میں دھرنا، مختلف شہروں سے کئی کارکن گرفتار

لاہور —  پاکستان میں کالعدم مذہبی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تنظیم نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے دو روز سے لاہور میں دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت مزید پڑھیں