مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت اور پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے مریم نواز کی درخواست پر سماعت بھی وہی بینچ کرے جس نے پاسپورٹ جمع مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور میں جلسے کو براہ راست کراچی میں دیکھنے کے لیے کارکنان افطار سے قبل ہی سی ویو پر جمع ہوگئے۔علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رہنماؤں کو اجازت نہ ہونے سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد کارکنان اور رہنماؤں عارضی طور پر مشتعل ہوگئے اور مزید پڑھیں

شرجیل میمن پھر سے وزیر بن گئے

سندھ کابینہ میں تبدیلی ہوئی ہے، رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کل وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔انہیں محکمۂ اطلاعات سندھ کا قلم دان دینے کا مزید پڑھیں

عمران خان نے ہیلی کاپٹر پہ کتنا سفر کیا تفصیلات سامنے آگئیں

گزشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچہ ہوا حکومت نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔حکومتی دستاویزات کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سفری اخراجات 47 کروڑ روپے اور زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی میٹننس پر 51 کروڑ روپے اخراجات آئے ۔سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ مزید پڑھیں

طارق فاطمی سے عہدہ واپس لے لیا گیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی سے مشیر برائےخارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔گزشتہ روز طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔طارق فاطمی 35 سال سے زائد عرصے تک مزید پڑھیں

نائجیریا کی فوج کے سربراہ کا دورہ پاکستان

نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل لکی ایلوونی اونینیوچیا لیو ایرایبور نے جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکیورٹی، فوجی تربیت، باہمی تبادلوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا مزید پڑھیں

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میٹرو بس اور اورنج لائن سروس کو شام 4بجے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران سکیورٹی تھریٹ کے باعث میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین شام 4 بجے سے رات مزید پڑھیں

عزیر بلوچ کے ساتھی کی ضمانت منظور

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور ان کے شریک ملزم شاہد کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے عذیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کی 5 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کی جانب سے ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو فی مزید پڑھیں

خیرپور میں آسمانی بجلی سے تباہی

خیرپور کے کچے کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 گھر مکمل جل گئے۔تحصیل گمبٹ کے کچے کے علاقے بہارو کے دیہی گوٹھ دڑو جھنجھن میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی جس سے 12 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ آگ کی وجہ سے گھروں میں موجود اناج، کپڑے اور دیگر قیمتی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی ایم پی اے کی حالت تشویشناک

سولہ اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں۔