کراچی: سعید آباد میں ڈاکوؤں نے پھل فروش کو لوٹنے کی کوشش کے دوران گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، مقتول 4 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 8 فٹبال گراؤںڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سردار اختر مینگل نگراں وزیراعظم کی تقرری پر برہم، نواز شریف کو خط لکھ دیا
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر برہم ہوگئے جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے اپنے خط میں لکھا کہ جناب میاں محمد نواز شریف صاحب، امید ہے آپ بمعہ مزید پڑھیں
گوادر؛ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: گوادر میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ مزید پڑھیں
ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام، محمد بشارت راجہ کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی: سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کے خلاف شہری سے زمین کی ڈیل میں ایک کروڑ 30 لاکھ ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں امانت میں خیانت، خیانت مجرمانہ کے جرم میں متاثرہ شہری وقاص عزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ وقاص مزید پڑھیں
کراچی ایئرپورٹ سے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ سے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب عبدالغفار نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے، ملزم مزید پڑھیں
واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی کی رائفل گر گئی
لاہور: واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کیلئے رائفل اٹھانا بھی مشکل ہوگیا، پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی کی رائفل گر گئی۔ ہفتے کے روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ کے دوران جب دونوں ملکوں کے قومی پرچم اتارے جارہے تھے کہ اس دوران بھارتی فوجی کی رائفل مزید پڑھیں
نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، شاہ محمود قریشی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری میں ہمارا کوئی کردار نہیں تاہم انوار الحق مزید پڑھیں
اعتماد کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، رب نے قوم کی خدمت کا موقع دیا، نگراں وزیراعظم
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں اُن سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع مزید پڑھیں
1947 میں پاکستان ہجرت کرنے والی حسنہ بی بی کے زخم آج بھی تازہ
لاہور: قیام پاکستان کے وقت اپنے والدین سے بچھڑنے والی حسنہ بی بی کو آج تک اپنے خاندان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 80 سالہ بزرگ خاتون کہتی ہیں کہ جب بھی آزادی کا مہینہ آتا ہے تو ان کے بازوؤں پر لگے تلواروں کے زخم ہرے ہوجاتے ہیں۔ حسنہ بی بی شالامار لنک روڈ مزید پڑھیں
اے این ایف کارروائیوں میں 400 کلو منشیات برآمد
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 4 سو کلو منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران تقریباً 400 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں سونا خان چوک کے قریب ٹرک سے 340 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جو ٹرک مزید پڑھیں