لاہور: محکمہ جیل پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم کو دستیاب ’ناقص‘ سہولیات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق ائیر کولر، چارپائی چھت والا پنکھا اور بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کُرسیاں مہیا کی گئی ہیں اور بارک کی صفائی ستھرائی کا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
خاتون پولیس افسر نے قبضہ مافیا سے بیوہ کا پلاٹ واگزار کرادیا، سوشل میڈیا پر تعریفیں
مانسہرہ: خاتون پولیس افسر نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے عدالتی حکم پر قبضہ مافیا سے پلاٹ واگزار کرواکر بیوہ کے حوالے کردیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نایاب رمضان نےضلع مانسہرہ میں عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بیوہ کو 14 سال بعد اس کا حق دلوادیا۔ بیوہ کے پلاٹ پر 14 سال سے مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر صدر مملکت نے دستخط کردیے جس کے بعد قومی اسمبلی تحلیل اور وفاقی کابینہ ختم ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے کچھ دیر قبل صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی، جسے ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے مزید پڑھیں
پنشن اورریٹائرمنٹ واجبات کی عدم ادائیگی؛ وائس چانسلرجامعہ اردو کے دفتر کے سامنے احتجاج
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن اور بعد از ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی کے مطالبات کے لیے گلشن اقبال کیمپس میں وائس چانسلر آفس میں احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا تو وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی کے اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترسیلات زر کو فروغ دینے سے متعلق اسکیموں پر نظرثانی کی سمری پر تفصیلی مزید پڑھیں
پنجگور میں بارودی سرنگ کا دھماکا، یوسی چیئرمین 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق
بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سڑک کنارے نصب باردوی سرنگ کے دھماکے میں یونین کونسل چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجگور کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بارود کے دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اُس میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اراکیں اسمبلی کا منگل کے روز ہونے والا فوٹو سیشن جمعے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا مزید پڑھیں
لاہور سے نیب کے 2 جعلی افسران گرفتار
لاہور: کھلی کچہری میں موصول ہونیوالی شکایت پر نیب لاہور نے دھوکہ دہی کے مرتکب جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کی جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز اور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان مزید پڑھیں
جج ہمایوں دلاور متنازع فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹ پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو صبح طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور مزید پڑھیں
سندھ میں سات روزہ پولیومہم کا آغاز 7 اگست سے ہوگا
کراچی: سندھ میں 7 تا 13 اگست سات روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے تحت 7 سے 13 اگست تک سات روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مزید پڑھیں