جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش، ملزم جہاز سے گرفتار

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے  کراچی ایئرپورٹ سے جعلی  پاکستانی پاسپورٹ پر باکو جانے کی کوشش کرنے والے مسافرکو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافرکو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی منڈیاں لگاکر اپنا میئر کراچی لانے کی کوشش کررہی ہے، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی منڈیاں لگا کر اپنا میئر کراچی لانے کی کوشش کررہی ہے، جعلی و متنازع مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھی کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کوادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اور مزید پڑھیں

حکومت سندھ کا نالہ متاثرین کے لیے گھر تعمیرکرنے کا فیصلہ

  کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے تین بڑے نالوں کی توسیع سے متاثر ہونے والے افراد کو گھر تعمیر کرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  تین نالوں کے متاثرین کو آباد کرنے کے لیے مزید پڑھیں

ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھڑوانے کیلئے کسی نے کوئی زور زبردستی نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ ملیکہ مزید پڑھیں

کُتے بھی خواب دیکھتے ہیں، جگانا خطرناک ہوسکتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ پالتو کتے بھی سونے کے دوران خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا خواب دیکھتے ہیں اس کا جواب شاید ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک ماہر نفسیات نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کی کلینیکل اور ارتقائی ماہر نفسیات ڈاکٹر ڈیرڈری بیرٹ نے ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی مزید پڑھیں

مشال خان کی بہن نے امریکی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی

 پشاور:  مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام  میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کی بہن استوریا اقبال نے نیویارک، امریکا کی بفلو یونی ورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔ استوریا اقبال نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی  کہ انہوں نے نیویارک  کی بفلو یونی ورسٹی سے بایومیڈیکل انجنیئرنگ مزید پڑھیں

وطن کے عظیم شہدا سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر قیمتی جانیں پیش کرنے والے عظیم شہدا سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یوم تکریم شہدا کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو قومیں شہدا کو بھول جاتی ہیں اُن قوموں کا تاریخ میں کوئی نام لیوا مزید پڑھیں

نو مئی واقعات میں ملوث 95 فیصد شرپسندوں کی شناخت ہوچکی، کابینہ بریفنگ

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ نو مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث شرپسندوں میں سے 95 فیصد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 60 فیصد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری مزید پڑھیں

ایوان صدر اور وفاقی وزارت تعلیم کی رسہ کشی میں جامعہ اردو انتظامی سربراہ سے محروم

  کراچی: ایوان صدر اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین جاری سیاسی تناؤ و رسہ کشی کے سبب وفاقی اردویونیورسٹی انتظامی و آئینی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئی، وزارت تعلیم ایوان صدر کے احکامات کو نوٹیفکیشن کے اجرا کے بجائے اعتراض لگا کر واپس کردیتی ہے جبکہ ایوان صدر وزارت تعلیم کی بھجوائی گئی سمریز کی مزید پڑھیں

جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے خدیجہ شاہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

 لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نو مئی کے روز جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ مزید پڑھیں