سندھ بھر میں ڈاکٹروں کا چھٹے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ، مریضوں کو مشکلات

  کراچی: ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی عدم فراہمی کیخلاف سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ سراپا احتجاج بن گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت کراچی، حیدر آباد، دادو، نوابشاہ، ٹنڈو الہایار سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے چھٹے روز بھی او پی ڈیز میں دو گھنٹے مزید پڑھیں

منگھوپیر میں واٹر بورڈ کے عملے کو پانی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی

  کراچی: منگھوپیر پختون آباد میں واٹر بورڈ کے عملے کو پانی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنا مہنگا پڑ گیا، شرپسندوں کے حملے میں پتھراؤ ، لاٹھی اور ڈنڈے کے وار لگنے سے واٹر بورڈ کے افسران سمیت دیگر عملہ زخمی ہوگیا شرپسندوں نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے، پولیس مظاہرین پر قابو پانے میں مزید پڑھیں

بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

 راولپنڈی: ضلع بنوں میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ مزید پڑھیں

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔  رجسٹرار آفس نے سات اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،درخواست گزار مزید پڑھیں

رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ

 اسلام آباد: ترکیہ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے انقرہ روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے دو روزہ دورے پر انقرہ روانہ ہوئے جہاں وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے مزید پڑھیں

وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے 700 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی تجویز دی تھی، 950 پی ایس ڈی پی اور 150 پبلک پرائیویٹ مزید پڑھیں

ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

 اسلام آباد: ملک میں مسلسل دو ہفتے کمی کے بعد مہنگائی نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح42.67فیصد کی ریکارڈکی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی مزید پڑھیں

پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

 لاہور: پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر 3 سویلین اور 200 ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ پاکستان نے 500 ماہی گیروں کو رہائی کا اعلان کیا تھا جن میں سے 198 گزشتہ ماہ رہا کیے گئے جبکہ 100 ماہی گیروں کو آئندہ ماہ واپس ان کے ملک بھیجا جائیگا۔ مزید پڑھیں

ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی

  کراچی: محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ ویو کے خدشات اور مون سون کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیوں پر فوری پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں موسم گرما کےد وران  محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی شدید لہر ( ہیٹ ویو) آنے کی پیش گوئی اور مون سون کے  پیش نظر محکمہ مزید پڑھیں

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر10 کروڑ 20لاکھ ڈالر کم ہوگئے

  کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 10کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق  گزشتہ ہفتے کےد وران 10کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4ارب 9کروڑ7لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق ہفتہ رفتہ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 42کروڑ23لاکھ ڈالر کی سطح مزید پڑھیں