جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: اپر جنوبی وزیرستان کے علاقہ توندہ درہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے علاقے توندہ درہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، آواز سنتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پھنچے تو جائے وقوعہ پر دو لڑکیوں مزید پڑھیں

مونس الہیٰ کیخلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے مزید پڑھیں

بلوچستان کے ضلع خضدار اور مضافات میں 4.2 شدت کا زلزلہ

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار اور مصافات کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی دس کلومیٹر زیر زمین اور مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر  دور شمال تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے مزید پڑھیں

پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

 پشاور: سربند اچینی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے ضملہ کیا گیا تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور تھانہ سربند اچینی چیک پوسٹ پر دھشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے کے وقت دہشتگردوں کے پاس بھاری اسلحے موجود تھے۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مزید پڑھیں

بغاوت پر اُکسانے کا کیس؛ شہباز گِل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں  کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے مچلکے منسوخ کرنے کی استدعا کردی گئی جب کہ شہباز گل کی جانب سے پلیڈر مقرر مزید پڑھیں

پولیس گھروں کی دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ ہائی کورٹ میں عمر ایوب خان کے گھر چھاپہ اور فیملی کو ہراساں کرنے کے خلاف اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عمر ایوب کے کم عمر بیٹے کو مزید پڑھیں

وزیرستان میں گھر میں دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: اپر وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکے سے قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس  کے مطابق دھماکا مولے خان سرائے میں قبائلی ملک احمد جان اور داؤد جان کے گھر کے وسط میں ہوا، ملک داؤد جان اور خونا جان موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش نہیں ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 مزید پڑھیں

لاہور؛ نجی بینک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی، فوٹیج سامنے آگئی

 لاہور: تھانہ برکی کی حدود میں واقع نجی بینک میں چار ڈاکو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں ڈاکوؤں کو بینک میں داخل ہوتے اور سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ڈاکو مزید پڑھیں

پارکنگ مافیا کے کارندوں کا صدر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں پر تشدد

  کراچی: شہر قائد میں واقع صدر میں قائم موبائل مارکیٹ کے قریب پارکنگ مافیا کے کارندوں نے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر میں اسٹار سٹی مال موبائل مارکیٹ کے قریب پارکنگ مافیا کے کارندوں نے جھگڑے کے دوران دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ، واقعہ کی اطلاع مزید پڑھیں