پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت گرفتاری کے خوف سے روپوش

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی قیادت گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئی اور سارے رابطہ نمبر بند کردیے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے پُرتشدد مظاہرے کیے، جس کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ علاوہ ازیں پشاور میں سرکاری عمارتوں، مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب؛ سپریم کورٹ کے ’فیصلے‘ پر سخت ردعمل کا امکان

 پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جے یو آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوتا، مزید پڑھیں

انٹرپول کی مدد سے چار مطلوب پاکستانی یو اے ای سے گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے نے 4 مطلوب ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر PK411 سے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا مزید پڑھیں

اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی اور اجتماع کی صورت میں کارروائی ہوگی، پولیس

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہونے کیوجہ سے کسی بھی قسم کی ریلی، اجتماع اور خطاب کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے کارکنان اور عوام کو صبح دس بجے پُرامن طور مزید پڑھیں

عمران کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے، پولیس سے جھڑپوں میں 6 ہلاک

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دو جبکہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران چار افراد مزید پڑھیں

12 گھنٹے سے سپریم کورٹ میں موجود فواد چوہدری باہر نکلتے ہی گرفتار

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے بدھ کی صبح سپریم کورٹ پہنچے تھے اور وہ گرفتاری کے خوف سے سارا دن سپریم کورٹ میں ہی موجود رہے اور پولیس مزید پڑھیں

کوئٹہ میں قاسم سوری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، بھائی گرفتار

 کوئٹہ: بلوچستان میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اشرف ناصر سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھائی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کوئٹہ میں قاسم سوری کے گھر پر چھاپہ مزید پڑھیں

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پُرتشدد مظاہرے کیے گئے جس کے پیش نظر کارکنان کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں مزید پڑھیں

پی ٹی آئی قیادت کا عمران خان کی گرفتاری کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا اعلان

 پشاور /  لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جب مزید پڑھیں

عدالت نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔ عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔ مزید پڑھیں