اتفاق رائے ہوا تو سندھ اسمبلی تحلیل کردیں گے، ناصر حسین شاہ

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر اتفاق رائے ہو گیا تو ہم سندھ اسمبلی 100 فیصد تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ مزید پڑھیں

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہی رکھیں، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہی رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مطالبات کے بعد اب مذاکرات کی کامیابی کی بھلا کیا امید ہے؟  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’سینٹر اسٹیج‘ میں حکومت اور پی ٹی آئی کے مزید پڑھیں

یاسمین لاری برطانیہ کا شاہی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں

لندن / کراچی: یاسمین لاری برطانیہ کا شاہی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں۔ انہیں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس 2023 کا گولڈ میڈل دیا گیا۔ رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے یاسمین لاری کو 2023 کے لیے رائل گولڈ میڈل دیا گیا جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی خاتون مزید پڑھیں

اینٹی کرپشن اور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے پولیس اور اینٹی کرپشن بکتر بند گاڑی کی مدد سے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، خواتین سمیت 25 ملازمین کو گرفتار کیا۔ پرویز الہی کی گرفتاری میں پہلے پہل ناکامی ہوئی جس پر آپریشن ختم کرنے مزید پڑھیں

لاہور میں شادی ہال اور مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم

 لاہور: ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچت پالیسی پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہر بھر کے بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے مطالبات کا کوئی سر پیر نہیں، نواز شریف

  لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات تو پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں ان کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔ لندن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا مزید پڑھیں

ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ زمرد خان کینسرمیں مبتلا ہوگئیں

 لاہور: ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ زمرد خان کینسرمیں مبتلا ہوگئیں۔ اداکارہ کی  بیٹی پریا خان نے کہا ہے کہ ان کی والدہ زمرد خان کینسر کی آخری اسٹیج پر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا ہے۔ پریا خان نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی والدہ کی صحت مزید پڑھیں

پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے فنڈز اجرا کی رپورٹ طلب کرلی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ مزید پڑھیں

پکنک منانے کراچی سے حب ڈیم جانے والی گاڑیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کی ایک اور بڑی واردات سامنے آگئی، گڈاپ سٹی کے علاقے میں ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے پکنک پر جانے والوں کو ڈھائی لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور 4 نائن ایم ایم پستول سے محروم کر دیا۔ مدعی مقدمہ ریحان کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو حکومت پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔ حکومتی اتحاد اور پارلیمنٹ کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کو بیانات اور قرادادوں سے معطل نہیں کیا جاسکتا ، آئین نہ ماننے مزید پڑھیں