کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق

  کراچی: لیاری جنرل اسپتال میں گزشتہ 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 3 بچیوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ لیاری جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں تین بچیوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی گئی۔ رپورٹ مزید پڑھیں

وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی.  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر کی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔ وزیراعظم نے وزیر آئی ٹی اور وزیر ٹیلی کام کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی مزید پڑھیں

چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ

گجرات: پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس کے باہر جمع ہے۔ نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہیں۔ اس حوالے مزید پڑھیں

باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز

ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ریٹائرمنٹ پر عمران خان کو لانے کی غلطی کا اعتراف کیا مگر صرف یہ کافی نہیں کیونکہ اب اس فتنے کو سیاست سے باہر پھینکنا ہوگا۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا مزید پڑھیں

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی

 پشاور: تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے تیار شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کردی۔ چیرمین پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ناموں پر مزید غور کرنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے حقوق اور حلقہ بندیوں کی درستی کے لیے پیپلزپارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 12 فروری کو شہر میں دھرنے کی کال دے دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس میں اعلان کیا کہ 12 مزید پڑھیں

مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی

اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز جانے والوں پر سگریٹ نوشی اور کچرے یا پلاسٹک بیگز لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔ مزید پڑھیں

راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی

 راولپنڈی: پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے شادی ہال میں دلہن کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ وارث خان کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب پیش آیا، فائرنگ سے شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس  نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق کمیٹی چوک کے قریب رائل پیلس مزید پڑھیں

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے بعد مذکورہ حلقوں میں پولنگ 19 مارچ 2023ء کو ہوگی۔ ایکسپریس کو موصول ہونے والے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جس کے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پائیدارامن حاصل کریں گے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مقام مزید پڑھیں