لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والے پمپس، ڈپوز اور ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔ اپنے بیان میں آئی جی نے کہا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ موخر کرے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کی مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا دہشت گردوں کی پروموشن نہ کرے تو 70 فیصد دہشت گردی میں کمی ہوجائے گی۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پرموشن نہ کیا جائے تو مزید پڑھیں
شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔ سیشن جج طاہر محمود نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوا دی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر کل سماعت کریں گے۔ درخواست میں مزید پڑھیں
زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
اسلام آباد: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان سے امدادی سامان اور ریسکیو ٹیموں پر مشتمل خصوصی پروازیں دوسرے روز بھی انقرہ اور دمشق پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ مزید پڑھیں
ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
راولپنڈی: اپنی والدہ پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینےو الا بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ میرے بیٹے عمار یاسر نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔ راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے مزید پڑھیں
کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
اسٹاف رپورٹر: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے مزید پڑھیں
مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
کراچی: موچکوپولیس نے عدالتی حکم پرکیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہونے والی اموات پر مزید 10 مقدمات درج کرلیے۔ تمام مقدمات جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جن میں علی محمد گوٹھ میں غیرقانونی طورپرقائم فیکٹریوں کے مالکان کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ مزید پڑھیں
ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
ملتان: انسداد دہشت گردی فورس نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد مزید پڑھیں
عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد: عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگیس نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق مزید پڑھیں