لاہور: گورنر پنجاب کا بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیار کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ، 94 فیصد امیدوار فیل
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے منعقدہ رجحان ٹیسٹ میں 94 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔ ٹیسٹ میں کل 78 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے صرف 5 امیدوار 60 فیصد یا اس سے زائد مارکس لے کر کامیاب ہوسکے باقی 73 امیدوار فیل ہوگئے۔ یہ ٹیسٹ صوبے کی مزید پڑھیں
الیکشن 2023 کی انتخابی مہم نواز شریف خود لیڈ کریں گے، رانا ثنااللہ
فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں کیوں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم نواز شریف خود لیڈ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے فیصل آباد میں مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے صاف انکار
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے رکن اور صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں مونس الہیٰ کی طرح اپنا بیٹا قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حسنین بہادر دریشک نے 17 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی اور گرما گرمی کے بعد وزیراعلیٰ کو مزید پڑھیں
سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
ساہیوال: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ مزید پڑھیں
کراچی کے ہنرمند اسکوٹر مکینک کو یورپی شہری بھی داد دینے پر مجبور
کراچی: شہر قائد کا اسکوٹر مکینک اپنے ہنر اور صلاحیتوں سے پاکستان کا گمنام سفیر بن گیا، 60 سال پرانی ویسپا اسکوٹرز کو اپنے فن سے ایسی نئی زندگی دی کہ ویسپا بنانے والے ملک اٹلی کے شوقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ شیخ محمد آصف کی بنائی گئی ویسپا اسکوٹرز اٹلی، جرمنی، بیلجیئم، مزید پڑھیں
بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد کی گئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول مزید پڑھیں
مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے
لاہور: مسیحی برادری آج 25دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ کرسمس ٹریز کی تیاری مزید پڑھیں
قائداعظم کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا
کراچی: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے مزید پڑھیں
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کراچی: شہر میں سرد ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ چند روز تک سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔